قتل کا ملزم پولیس کی حراست سے فرار
چلاس(ڈسٹرکٹ رپورٹر)گزشتہ دونوں چلاس کے نواحی گاوں تھک میں نوجوان کے قتل میں ملوث ایف ائی آر میں نامزد ملزم جل پولیس سٹیشن عملے کے قبضے سے فرار۔تفصیلات کے مطابق گزشہ دنوں زاتی دشمنی کی بنیاد پہ دن دھاڑے آشتی اسلحے کی اندھا دھند فائرنگ سے تھک کا نوجوان حق نواز جاں بحق اور ساتھی زخمی ہوا تھا واقعے کے بعد جل پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر کے ایف آئی آر میں نامزد ملزم غازی وال شیر FIR نمبر 8/18 دفعہ 302 424 337′ F341/34PPC کو گرفتار کر کے گرفتاری کی رپورٹ بھی کی تھی ۔تاہم ملزم مبینہ طور پر پولیس اہلکاروں کے ساتھ ساز باز کر کے موقع سے فرار ہوگیا۔ دیامر پولیس نے تا حال ملزم کے ساتھ ساز باز کر کے فرار کر نے میں مینہ طور پہ محکمہ پولیس جل کے بنیادی کرداروں کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی۔مقتول کے لواحقین علاقے کے سیاسی سماجی اور مذہبی حلقوں نے جل پولیس کی مایوس کن کارکردگی پہ انتہائ دکھ کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن چیف سیکرٹری آئی جی پی گلگت بلتستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جل تھانہ پولیس سٹیشن عملہ کا نامزد ملزم کو فرار کرانے میں ملوث پولیس کو گرفتار کر کے سخت قانونی کاروائی کی جا ئے اور ۔ملازمت سے برخاستہ کر کے خطرناک سزا دی جائے۔