خبریں

راجہ جہانزیب پر تشدد کے خلاف یاسین میں احتجاجی مظاہرہ، وزیر اعلی نے گلگت کو مقبوضہ کشمیر جیسا بنادیا، مقررین

یاسین (معراج علی عباسی ) نون لیگ کے صوبائی حکومت کے ایماء پر یاسین سے منتخب ممبرقانون سازسمبلی راجہ جہانزیب پر پولیس گردی عوام یاسین سڑکوں پروزویراعلیٰ گلگت بلتستان کے خلاف طاوس چوک پر عوامی احتجاج ۔شدیدنعرہ بازی آج سے دھرناہوگا۔ یاسین میں متحدہ اپوزیشن کے ارکن اور یاسین سے منتخب ممبرقانون ساز اسمبلی راجہ جہانذیب،صدرعوامی ایکشن کمیٹی مولاناسلطان رائیس پر پولیس گردی اور گلگت بلتستان مجوزہ آرڑر2018کے خلاف یاسین طاوس چوک پر عوامی احتجاج ۔مظاہرین نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سے گلگت بلتستان سے منتخب عوامی نمائندوں اور اپنے حق کے لیے پرامن احتجاج کرنے والے عوام پر گولیاں برسانے پرمستعفی ہونا کامطالبہ کرہوئے ن لیگ کے صوبائی حکومت کے خلاف شدیدنعرہ بازی کیا۔مقرین نے اپنے خطاب میں وزیراعلیٰ کو کشمیری لابی کا ایجنڈہے ۔گزشتہ روز وزیراعلیٰ کے ایما پر گلگت پولیس نے گلگت بلتستان کے منتخب عوامی نمایندوں او
ر پرامن عوام پر گولیاں برساکر سرینگرکا ماحول گلگت شہرمیں پیدا کیا۔مقرین نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن اور خاصکرممبرقانون ساز اسمبلی راجہ جہانذیب اور مولانا سلطان رائیس نے گلگت بلتستان کے عوام اور دھرتی ماں کے خاطرخون بہاکر حق ادا کیا۔مقرین نے یاسین سے منتخب ممبرقانون ساز اسمبلی راجہ جہانذیب کو غازی گوہرآمان اور لالک جان کا اصل وارث قرار دیکر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ن لیگ کے صوبائی حکومت اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا نالیکرانتباء کرتے ہوئے کہا کہ اگرراجہ گوہرآمان کا پوتا ایک شارے پر عوام یاسین کا سمندر گلگت کی جانب مارچ کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کوللکارکرتے ہوئے کہا کہ یاسین کے حکمران اور عوام واہی ہے جو گوہرامان کے زمانے میں ہواکرتے تھیں ۔جو گلگت بلتستان سے ڈوگروں سیکھوں کے ساتھ ساتھ کشمیریوں کو بھی ڈنڈئے مارمارکر بھگایا ہے۔مظاہرین جمعیت کا لوٹا ،کشمیری ایجنڈ کٹپتلی وزیراعلیٰ مردہ باداور کالا قانون نامنظور کے نعرے لگارہے تھیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button