سیاست

حفیظ الرحمن میں‌ضیاالحق کی روح داخل ہوگئی ہے، گلگت بلتستان کو اپنی جاگیر سمجھ رہا ہے، جمیل احمد، رہنما پیپلز پارٹی

گلگت(پ۔ر) پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے سینئر نائب صدر جمیل احمد نے کہا ہے کہ حفیظ الرحمٰن میں ضیاالحق کی روح آئی ہے اور وہ گلگت بلتستان کو اپنی جاگیر سمجھتا ہے۔گلگت بلتستان کے باشعور عوام نے نااہل لیگ کے وزیراعظم اور وزیر اعلی دونوں کو دن میں تارے دکھا دئے۔شائد حفیظ الرحمٰن نے اپنے نااہل قائد نواز شریف کے انجام سے سبق نہیں سیکھا۔ بہت جلد حفیظ الرحمٰن کی فوعونیت بھی عوامی طاقت سے خاک میں مل جائے گی۔حفیظ الرحمٰن نے وزیر اعظم کو غلط بریف کیا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام اس آرڈیننس سے مطمئن ہیں یہاں آمد کے بعد انہیں اندازہ ہوا کہ عوام خوش نہیں وزیر اعظم نے اپوزیشن کو لانے کا کہا مگر حفیظ نے بدنیتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایسا نہیں کرنے دیا۔سرکاری خزانے سے ادائیگی کئے جانے والے کل کے اشتہار میں ریاست کے غدار نواز شریف کی تصویر کی شدید مزمت کرتے ہیں۔ریاسی اداروں کو اس بات کا نوٹس لینا چاہئے۔آرڈر 2018 حفیظ الرحمٰن کی بدنیتی کی داستان ہے اور یہی آرڈر اسکے انجام کا باعث ہوگا۔وزیر اعظم کی آمد پر احتجاج کرنے والے مظاہرین پر طاقت کے استعمال کی شدید مزمت کرتے ہیں پر امن احتجاج عوام کا حق ہے اسطرح کے منفی ہتھکنڈوں سے عوامی رائے کو نہیں دبایا جاسکتا ہے۔وقت نے ثابت کیا ہے کہ پیپلز پارٹی ہی گلگت بلتستان کے عوام کی امنگوں کی ترجمان ہے اور پیپلز پارٹی کی موجودہ قیادت گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کے حوالے سے سنجیدہ ہے

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button