عوامی مسائل

وفاقی حکومت کا رمضان پیکج سیاسی ڈھونگ ثابت ہوا، سبسڈی والے اشیا یوٹیلیٹی سٹورز سے غائب

شگر(عابدشگری) وفاقی حکومت کا رمضان پیکیج محض ڈھونگ ثابت ہوا ۔عوام سبسڈی والے اشیاء سے محروم ہے۔نصف رمضان گزرنے کے باؤجود یوٹیلٹی سٹور شگر میں چینی کے علاوہ رمضان پیکیج کے تحت سبسڈی والے اشیاء نہ پہنچ سکا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب رمضان المبارک میں روزہ داروں میں سہولیات کیلئے یوٹیلیٹی سٹورز کاپوریشن 19اشیاء ضلع شگر کے مختلف سٹورز تک نصف رمضان گزرنے کے باؤجود نہ پہنچ سکا۔جس کی وجہ سے عوام سبسڈی والے اشیاء ضروریہ سے محروم ہے۔ تاہم گذشتہ دنوں محدود تعداد میں چینی کی پانچ کلو پیک پہنچ چکا ہے لیکن 12سے زائد سبسڈی والے اہم اشیاء ابھی تک نہ پہنچ سکا ہے۔لوگوں نے سبسڈی والے اشیاء کی عدم دستیابی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ ان اشیاء کی عدم دستیابی کا نوٹس لیں اور فوری طور ان اشیاء کو سٹورز پر دستیابی یقینی بنائیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button