عوامی مسائل

بحران پر قابو پانے کے لئے چلاس کو تھور تھرمل منصوبے سے بجلی فراہم کی جائے گی، ظفر تاج سیکریٹری برقیات

چلاس (نامہ نگار) سیکریٹری واٹر اینڈ پاور گلگت بلتستان ظفر وقار تاج نے کہا ہے کہ چلاس میں بجلی کے بحران پہ قابو پانے کے لئے کل سے تھور واپڈا تھرمل منصوبے سے بجلی کی فراہمی کی جائیگی جس سے چلاس میں بجلی کے بحران میں نمایاں کمی آ گئی۔انھوں نے کہا کہ محکمہ برقیات دیامر بجلی بحران پہ قابو پانے کے لئے سنجیدگی سے کام کر رہے ہیں ۔اور سٹاف دن رات عوام کی خدمت میں مصروف ہیں چلاس کے تمام پاور ہاوسسز میں کسی قسم کی کوئی فنی خرابی نہیں اور معمول کے مطابق بجلی کی پیداوار ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ چلاس میں اچانگ گرمی کی لہر سے بجلی کی مانگ میں اضافہ ہوگیا تو بجلی کی پیداور کم اور مانگ زیادہ ہونے کہ وجہ سے بجلی بحران شدت اختیار کر گیا۔محکمہ برقیات اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لا کر بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے دن رات کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ دیامر میں بجلی بل کی ادائیگی کی شرح انتہائی کم ہے عوام بجلی کا بل ادا کریں تو بجلی بحران پہ بہ آسانی کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button