بیانگسہ یا اپو علی روڑ نہایت خستہ ہوچکا ہے، عمائدین علاقہ

شگر(نامہ نگار) سابق چیئرمین یونین کونسل داسو شیخ ہاشم اور سرکردہ سلمان علی نے کہا ہے کہ بیانگسہ تا اپو علی گون روڈ نہایت خستہ ہوچکا ہے جس پر محکمہ تعمیرات عامہ کے حکام موقع ملاحظہ کرچکے ہیں۔ جبکہ عوامی حلقوں کی جانب سے ان کو سڑکوں کی حالت زار درست کرنے کیلئے کئی بار درخواست بھی کیا جاچکا ہے ۔لیکن تاحال مذکورہ روڈ کی صفائی کا کام بالکل نہیں ہوا ہے۔جس کی وجہ سے اہالیان بیانگسہ اور غوئنگو کیلئے آمدورفت کے سلسلے میں نہایت مشکلات پیش آرہے ہیں۔ خصوصا جب کوئی بیمار ہوتا ہے تو مشکلات میں مزید اضافہ ہوتا ہے اور مریض کیلئے خطرہ کافی زیادہ بڑھ جاتا ہے۔انہوں نے حکام بالا اور شگر انتظامیہ سے بیانگسہ روڈ کی حالت زار کا نوٹس لینے اور فوری طور سڑک کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments