عوامی مسائل

تھور چلاس میں واقع جنگل آگ کی لپیٹ میں، ہزاروں کی تعداد میں‌درخت خاکستر ہوگئے

چلاس(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چلاس کے نواحی گاوں تھور کے علاقے وارے اور شیرے میں جنگل میں آگ لگ لگئاور تباہی مچائی جس کی وجہ سے ہزاروں کے تعداد میں دیودار کے درخت جل کر خاکستر ہو گئے۔اطلاعات کے مطابق تھور جولی ہیٹی کا ملکیتی جنگل وارے اور شہرکے قدرتی جنگلات میں آگ لگنے سے ہزاروں کہ تعداد میں قدرتی جنگلات بری طرح متاثر ہوگئے اور جل کر خاکستر ہوگئے۔اہل علاقہ کے مطابق جنگل میں لگنے والی آگ کے بارے محکمہ جنگلات اور ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کہا گیا ہے مگر اب تک کسی قسم کی پیش رفعت نہں ہو رہی ہے۔تاہم اگر جنگل میں لگنے والی آگ کو بروقت اور فوری کنٹرول نہیں کیا گیا تو آگ پھیل کے پورے علاقے کے جنگلات کو اپنے لپیٹ میں لے سکتی ہے۔اہل علاقہ نے وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سکریٹری جنگلات گلگت بلتستاں کنزرویٹر آف فارسٹ دیامر سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے جنگل میں لگنے والی آگ کو فوری طور پہ کنٹرول کرنے کے محکمہ فارسٹ کے فارسٹ گارڈز بیجھا جائے تاکہ جنگل میں لگنے والی آگ کو قابو پایا جا سکے اور مزید جنگل تباہ نہ ہوں

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button