خبریں

یاسین میں‌دکانوں‌پر چھاپے، غیر معیاری اشیائے خوردونوش برآمد

یاسین (معراج علی عباسی) یاسین تحصیل انتظامیہ کا یاسین کے بالائی علاقے تھوئی ،برکلتی اور ہندور کے دوکانوں پر چھاپہ مختلف دوکانوں سے دولاکھ روپے مالیت کے ناقص اور ،ایکسپائراشیاء خوردونوش برآمد ،ناقص و ایکسپائری سامان ضبط دونمبرزائدالمعیاد کھانے پینے کی چیزیں فرخت کرنے والے دوکانداروں کو موقع پر جرمانہ ۔ چھاپے کے دوران برامد شدہ دونمبر اور ذائدالمعیاد اشیائے خوردونوش میں دودھ ،ڈالڈا،خوردونی تیل ،سالن مصالحہ جات ،اچار،جام ،بچوں کے پاپڈ،مکرونی ،بسکٹ کے علاوہ دو نمبر برانڈکے سٹنگ نامی کولڈڈرنگ کی ایک بڑی کیپ شامل ہیں ۔۔تفصیلات کے مطابق نائب تحصیلدار یاسین محمد عاقیب نے تحصیل آفس سٹاف کے ہمراہ یاسین کے بالاقہ سیلگان کے مختلف گاوں تھوئی ،برکلتی اور ہندور کے مختلف دوکانوں پر چھاپہ لگاکر دولاکھ روپے مالیت کے اشیائے خوردونوش برآمد کیا ۔تحصیل انتظامیہ نے تمام ذائدالمعیاد سامان کو ضبط کرتے ہوئے چند روپوں کے لیے عوام کے جانوں کے ساتھ کھیلنے والے دوکانداروں کو موقع پر جرانہ کیا۔تحصیل انتظامیہ کے جانب سے چھاپے کے دوران برآمد ہونے والے دونمبر اور ذائدالمعیاد اشیائے خوردنوش میں دودھ،کوکنگ اوئل ،ڈالڈا ،مصالہ جات ،بچوں کے پاپڈ ،ٹوفیاں اور سٹنگ نامی کولڈرنگ کے علاوہ دیگردرجنوں چیزیں موجود ہیں ۔ناجائزطریقوں سے چند پیسوں کے لیے عوام کے جانوں کے ساتھ کھیلنے والواں کے خلاف بھرپور کاروائی کرنے پر یاسین کے عوامی حلقوں نے نائب تحصیلدار یاسین محمد عاقیب کے کام کو سہراتے ہوئے ان خراج تحسین پیش کیا ہے اور عوام کو اشیائے خوردنوش کے نام پر زہرفرخت کرنیوالوں کے خلاف مزیدکاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button