خبریں

چیف سیکریٹری گلگت بلتستان عوام کا نوکر ہے، خود علاقے سے نہیں‌گیا تو غیور قوم اسے بھگائے گی، محمد نصیر خان، سابق وزیر

استور ( بیورو رپورٹ )چیف سیکرٹری بابر حیات تارڈ نے گلگت بلتستان کی مجاھد قوم کے جذبات کو ٹھس پہنچایا ہے چیف سیکرٹری عوام کا ایک نوکر ہے وہ اس طرح عوام سے بات کرئے ہم کبھی بردشت نہیں کریں گے چیف سیکرٹری فوری طور پر گلگت بلتستان کی قوم سے معافی مانگے کے بعد گلگت بلتستان سے بھاگ جائیں اگر عزت سے نہیں گئے تو پھر گلگت بلتستان کی غیور قوم بھاگیے گی۔سابق وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و ڈویژنل صدر پاکستان۔پیپلز پارٹی محمد نصیر خان اور سنیر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی عرفان حیدر کی صحافیوں سے گفتگو انھوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کی قوم سے ٹیکس مانگنے والے چیف سیکرٹری کو یہ بھی پتا نہیں ہے کہ یہ ٹیکس فری زون ہے گلگت بلتستان کی قوم جیتنی ٹیکس وفاق کو دے رہی ہےاتنا ٹیکس کوئی نہیں دے رہا ہے گلگت بلتستان کے نام پر جو مفادت یہ لوگ حاصل کررہے ہیں اس کااب حساب دینا ہوگا ہمارے دریاوں کی ریلیٹی کدھر ہے ہمارے دریاوں سے یہ سر سبز پنجاب کا جو نعرہ لگاتے ہیں وہ ٹیکس نہیں تو کیا ہے گلگت بلتستان پاکستان اور چین کے درمیان ایک پل کی حثیت رکھتا ہےیہ جو سی پیک کا پیکج لیا ہے کس کی بدولت لیا ہے گلگت بلتستان کے نام کا جولیبل چین سمیت دیگر ممالکوں سے کش کررہے ہیں وہ کیا ہے اگر اس چیف سیکرٹری کو فوری طور پر گلگت بلتستان سے نہیں بیجا گیا تو گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں اس چور کے خلاف سخت احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button