Uncategorized

شگر میں‌نمبرداری نظام بحال کر کے امن و امان کی صورتحال بہتر بنایا جاسکتاہے، ڈپٹی کمشنر

شگر(عابدشگری)ڈپٹی کمشنر شگر ذاکر حسین اور ایس پی شگر ضیاء اللہ خان نے کہا ہے کہ نمبرداری سسٹم کو بحال کرکے اور ان کومضبوط بناکر علاقے کی امن و امان کی صورتحال کربہتر بنانے کیساتھ انہیں علاقائی تعمیر و ترقی میں مثبت کردار اداکرنے موقع دیا جاسکتا ہے۔نمبرداری سسٹم کے ذریعے نہ صرف زمینوں کی انتقالات کی تصدیق کی جائے گی بلکہ علاقے کی تعمیراتی کاموں کی نگرانی بھی کی جائے گی۔ شگر کی ضلعی انتظامیہ نہ صرف نمبرداروں کو ان کی جائز مقام دلائیں گے بلکہ ان سے ان کی فرائض منصبی بھی احسن طریقے سے نبھانے کیلئے اقدامات کرینگے۔ شگر میں نمبرداروں کا اجلاس ریست ہاؤس کے سبزہ زار پر منعقد ہوئے جس سے خطاب کرتے ہوئے سابق ممبر ضلع کونسل حاجی وزیر فداعلی،غلام عباس ،صدر نمبرداران ایسوسی ایشن بلتستان حاجی علی مردان،حسین شگری اور دیگر نے کہا کہ نمبردار وں کی علاقے میں تعمیر و ترقی کیلئے کوششیں اور خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ نمبردار سسٹم کی خاتمے کے باؤجود نمبرداروں سے ان کے فرائض لے رہے ہیں تاہم ان کو مراعات سے محروم رکھا ہوا ہے۔نمبردار ہر علاقے کی تعمیر وترقی کیلئے ہمیشہ پیش پیش رہا ہے اور ہمیشہ رہیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو کا اس خطے کیلئے خصوصی احسان نے کہ انہوں نے جاگیرداری کا نظام ختم کیا۔ وہ محسن گلگت بلتستان ہے۔تاہم راجگی کی خاتمے کے بعد راجاؤں کو عہدے دیکر مراعات دیا گیا تاہم نمبرداروں کو ان کی حقوق سے محروم کیا گیا۔تاہم نمبرداری کی دوبارہ بحالی کے بعد ہم علاقے کی مثبت تعمیر وترقی کیلئے انتظامیہ کا ہاتھ مضبوط کرنے کیلئے ہمیشہ ہراول سپاہی کا کردار اداکرینگے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی شگر نے کہا کہ ضلع شگر امن و مان کے حوالے سے مثالی ضلع ہے تاہم بڑھتے ہوئے سیاحت کے مواقع کی وجہ سے خطرات موجود ہیں۔ ہم نمبرداروں کے ذریعے کمیونٹی پولیسنگ کا کلچر بھی متعارف کرائیں گے اور علاقے کی امن و مان کیلئے ان کی خدمات سے استفادہ کرینگے۔ڈپٹی کمشنر شگر ذاکر حسین نے اس موقع پر نمبرداری سسٹم بحال کرنے کا علان کرتے ہوئے ان سے ان کو جائز حقوق اور مقام دینے کیساتھ ساتھ علاقے کی تعمیر وترقی کیلئے خدمات لینے کا اعلان کیا۔ ان نمبرداروں کو ان کی فرائض سے آگاہ کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button