عوامی مسائل

کونسی مہمان نوازی؟ محکمہ خوراک نے یاسین کے کوٹے سے 586 گندم کی بوریاں‌کاٹ دیں‌

یاسین (معراج علی عباسی)چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کے جانب سے اسماعیلی فرقے کے روحانی پیشواء پرنس کریم آغاخان کے دورہ یاسین کے موقع پر غذر بھرسے پرنس کریم آغاخان کی دیداری کے لیے آنے والے عقیدت مندوں کی مہمان نوازی کے لیے محکمہ خوارک گلگت بلتستان کے طرف سے ایشوکردہ سول سپلائی کے گندم کے سپیشل کوٹے کو محکمہ خوراک غذر نے ماہ جون کے کوٹے میںضم کرکے یاسین کو ملنے والی ماہانہ کوٹے سے 586بوری گندم کی کٹوٹی کردی۔

عوامی حلقوں کے مطابق چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے پرنس کریم آغاخان کے دیداری کے لیے غذر بھرسے یاسین آنے والے 2لاکھ سے زیادہ عقیدت مندوں کی مہمان نوازی کے لیے گلگت بلتستان انتظامیہ کی جانب سے خصوصی کوٹہ کے طورپر جاری کیاتھا۔

سندھی بالا کے مقامی گندم ڈیلرجاویداقبال کے مطابق محکمہ خوراک نے سپیشل کوٹے کے ٹرانسپورٹیشن کی مد میں لوگوں سے 125روپے فی بوری زیادہ رقم بھی روصول کی ہے۔

یاسین کے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگردیداری کے دوران جاری کردہ گندم ہمارے ماہانہ کوٹے سے جاری کیا ہے تو فی بوری 125ر وپے اضافی رقم کیوں لی گئی؟ ۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے محکمہ خوراک کے جانب سابق چیف سیکرٹری کے واضح احکامات کو نظرانداز کرکے دیداری کے لیے ملنے والی سپیشل کوٹے کو ماہ جون کے راشن میں ضم کرنا زیادتی ہے ۔

اس حوالے سے مشیرخوراک گلگت بلتستان غلام محمد سے رابط کرنے پر انہوں نے کہا کہ عوام کو غلط فہمی ہوئی ہے یہ کوئی سپیشل کوٹہ نہیں تھا، بلکہ یاسین کے لیے مختص سالانہ کوٹے سے ایڈوانس میں جاری کیا گیا ہے۔

سندھی کے انچارج اے سی ایس ائی فرمان کے مطابق دسمبر میں پرنس کریم آغاخان کے دورئے کے دوران جو سپیشل کوٹہ یاسین والوں کے عوام کو دیا گیا تھا مگرہمیں آگے سے سپیشل کوٹے کی مد میں تقسیم کردہ 586 بوری گندم نہیں ملا جس باعث ہمیں ماہ جون کے کوٹے سے کم کرنا پڑا۔

تاہم، محکمہ خوراک کی جانب سے مقامی ڈیلروں کو گندم ایشو کرنے کے لیے استعمال ہونے والی چالان میں واضح طور پر سپیشل پیکج ڈائمنڈجوبلی پروگرام اینڈ آغاخان ویزٹ لکھا گیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button