عوامی مسائل

چلاس کا گنجان آباد علاقہ پانی کی نعمت سے محروم، خواتین اور بچے بالٹیوں‌میں‌دور دراز سے پانی لانے پر مجبور

چلاس(بیوروچیف)چلاس مین بازار ڈاکخانہ روڈ سے ملحقہ گنجان آباد محلہ عرصہ دراز سے پانی کی نعمت سے محروم ،خواتین اور بچے دور دراز سے بالٹیوں میں پانی لا کر استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔بازار محلہ کے مکینوں نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ تین سال قبل نئے تعمیراتی کام کے دوران پانی کی لائینیں کٹ گئی تھیں۔جس کے بعد سے اب تک نئے پائپ لائن کے لئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔مگر تاحال کوئی عملی پیشرفت نہیں ہو سکی ہے۔مکینوں سے مین سپلائی لائن سینکڑوں میٹر دور ہے۔جس کی وجہ سے سینکڑوں میٹر نئی پائپ لائینیں لگانا بساط سے باہر ہے۔پانی نہ ہونے کی وجہ سے پردہ دارخواتین اور چھوٹے بچوں کو کئی کلومیٹر دور سے پانی بالٹیوں میں بھر کر لانا پڑ رہا ہے۔حکومت اور متعلقہ ادارے فوری طور پر شہریوں کو پانی فراہمی کے لئے مین سپلائی لائن محلے تک دی جائے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button