خبریں

ضلع گھانچھے میں‌اڑھائی ارب کے منصوبوں‌پر کام ہو رہا ہے، سلطان علی، رکن گلگت بلتستان کونسل کا دعوی

گانچھے ( بیورو رپورٹ ) رکن کونسل سلطان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان سمیت گانچھے میں ن لیگ کے دور حکومت میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا ہے اس وقت گانچھے میں دو سے ڈھائی ارب روپے کی ترقیاتی کام جاری ہے انہوں نے یہ بات مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹریٹ خپلو میں پارٹی عہدیداروں کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا سلطان علی خان نے کہا کہ پارٹی کے متوالوں اور ورکروں کے ساتھ ہونے زیادتی کا احساس ہے تاہم سابقہ حکومت کی طرح اپنے جیالوں کو نوازنے کے لئے ہماری جماعت اداروں کو تباہ اور اقراپروری نہیں کرتے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کے ساڈھے تین سال میں ساٹھ کروڑ روپے کی لاگت سے دریائے شیوک پر دو آ سی سی پل ، ڈاغونی تا تھلے میٹل روڈ ، خپلو میں گریٹر واٹر سپلائی ، بوائز ڈگری کالج اور ڈسٹرکٹ ہسپتال خپلو کی اپ گریڈیشن ، گرلز ڈگری کالج ، خپلو میں پاسپورٹ آفس کا قیام ، ٹاؤن ایریا بیوٹی فیکیشن خپلو ، سٹی پارک اور ضلع کے مختلف موضوعات کے نالوں پر آر سی سی پل جیسے میگا پراجیکٹس پر کام شروع کئے یہ ضلع کی تاریخ میں پہلی بار ہوئے ہیں اس کے علاوہ اگلے ماہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان گانچھے کا دورہ کریں گے جس میں  عوام کو اس سے بھی زیادہ بڑی خوشخبری ملے گی وزیر اعلیٰ گانچھے میں اور بھی میگا پراجیکٹس کا اعلان کریں گے ہم نے عوام کی ڈیمانڈ سے زیادہ کام کر رہے ہیں اسی طری پوری گلگت بلتستان میں وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان کی قیادت میں اربوں روپے کی ترقیاتی جاری ہے انہوں نے کہا گلگت بلتستان میں دھرنوں کی سیاست کے ذریعے ترقی کو روکنے ہر ممکن کوشش کیا اس کے باجود بھی وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان نے ان کا جواب عوام کو ترقیاتی کام اور میگا پراجیکٹس دے کر دیا پورے ملک کی طرح گلگت بلتستان میں بھی دھرنوں کی سیاست کے ذریعے ترقیاتی منصوبوں کی راستے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں مگر ہم انکے پرواہ کئے بغیر علاقے کی تعمیر و ترقی کو جاری رکھیں گے ہم اگلے الیکشن میں اپنے پانچ سالہ دور کئے گئے ترقیاتی کاموں کو لے کر جائیں گے دوسری جماعتیں صرف دعوے کرتے ہیں مگر ہماری جماعت عملی کام پر یقین رکھتے ہیں

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button