سیاست

دروش اورکیسومیں درجنوں افرادپی پی میں شامل،ناراض سینئررہنماحیدرعباس اوردیگرنے اختلافات ختم کر دیے

چترال(نامہ نگار)ہفتے کے روزیوسی دروش اورکیسو میں پاکستان پیپلزپارٹی؂ کی شمولیتی تقریب تحصیل دورش کے صدرعبدالحمیدایڈوکیٹ اورجنرل سیکرٹری تحصیل دروش شہزادہ سکندرحیات کے رہائش گاہ میں منعقدہوا۔ تقریب میں درجنوں افرادنے اپنے خاندانوں سمیت دیگرپارٹیوں سے مستفی ہوکر پی پی پی میں با قاعدہ شمولیت اختیارکرلی۔دورش سے آل پاکستان مسلم لیگ کے یوسی صدرظاہرخان ،کیسو میں پاکستان تحریک انصاف کے وسیم خان ،روح اللہ،آل پاکستان مسلم کے اصغرخان،انوارالحق،اقبال علی،حلیم اللہ،شہزادہ جان،فاضدخان،رحیم جان،رفیق جان،اکبرخان سیف الرحمن،جمدارخان ،لالچی گرام اوردمیل سے جماعت اسلامی کے کئی کارکن اوردیگرنے پی پی پی میں شمولیت اختیارکی۔اس موقع پردروش میں پی پی پی کے ناراض سینئررہنماسابق یوسی ناظم حیدرعباس،عبدالصبور،حاجی غازی،حاجی موبین،ایوب خان اورشیراعظم خان نے اندرونی اختلافات ختم کرکے پی پی پی کے نامزداُمیدوارکوکامیاب کرنے کی عہدکرتے ہوئے کہاکہ ضلعی صدرسلیم خان وتحصیل دورش کے صدرعبدالحمیدخان اورجنر ل سیکرٹری سکندرحیات کی قیادت میں 25جولائی کوتیرکے نشان پرمہرلگاکرنامزداُمیدواروں کوبھاری اکثیرت سے کامیاب بنائیں گے۔شمولیتی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے نامزداُمیدواراین اے ون چترال سے سلیم خان ،پی کے ون چترال سے حاجی غلام محمد،علماء ونگ کے صدرقاری نظام الدین اوردیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی چترال میں ایک مضبوط قوت بن چکی ہے ۔جس کی وجہ سے دیگرسیاسی جماعتیں پریشان ہیں۔نوجوان نسل پاکستان پیپلزپارٹی کاہراول دستہ ہے ۔نوجوانوں کوباعزت روزگارکے مواقع فراہم کرناہمارے جماعت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہاکہ پی پی پی میں نئے شامل ہونے والے تمام ساتھیوں کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اور جماعت میں انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔اس موقع پرسب ڈویژن چترال کے صدرعالمزیب ایڈوکیٹ،ضلعی انفارمیشن جنرل سیکرٹری قاضی فیصل احمد،تحصیل دروش کے صدرعبدالحمیدایڈوکیٹ ،جنرل سیکرٹری تحصیل دروش شہزادہ سکندرحیات ،اکمبل بھٹو،سینئررہنماحیدرعباس اوردیگرمقریرین نے بھی خطاب کئے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button