سیاست

ضلعی اداروں‌کے سربراہان کے خلاف بیانات قابلِ‌مذمت ہیں، خادم حسین رہنما پیپلز پارٹی نگر

نگر ( چیف رپورٹر) محمد باقر شیخ اور حفیظ الرحمٰن نگر کی عوام اوراسلام کے ساتھ ایک دوسرے کو بھی دھو کہ دے رہے ہیں ، ضلعی اداروں کے سربراہوں کے خلاف بیانات قابل مذمت ہیں ،خادم حسین سیکریٹری اطلاعات پی پی پی نگر کا بیان ۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حفیظ الر حمٰن نے نگر کا دو مرتبہ دورہ کیا لیکن ان کے ایک بھی وعدے پر آج تک کوئی عمل درآمد نہیں ہو سکا ۔جبکہ باقر شیخ اسلامی تحریک کے نام پر حفیظ الر حمٰن کے ایک ادنیٰ ورکر بننے کی ناکام ایکٹینگ کرنے کی کوششوں میں ہیں کیوں کہ حفیظ الرحمٰن اور باقر شیخ دونوں کو اچھی طرح معلوم ہے کہ نگر میں مسلم لیگ ن کا کوئی وجود نہیں ہے ۔باقر شیخ حفیظ الرحمٰن اور نگر قوم کو جھوٹ موٹ کی تسلی دینے کے لئے اسلامی تحریک کالبادہ اوڑ ھ کر اخباری بیانات کا سہارا لے رہے ہیں ۔انہوں نے مذید کہا ہے کہ باقر شیخ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا خود کو وفادار اور اتحادی ہونے کا تاثر دے کر ضلع نگر میں ضلعی اداروں بالخصوص محکمہء تعمیرات عامہ کے نگر سے مخلص افسران کے خلاف بے تکے اور بے بنیاد بیانات دے رہے ہیں تاکہ ضلعی اداروں کے سر براہان صوبائی حکومتی دباؤ کا شکار ہو اور اس دباؤ کے نتیجے میں ضلعی اداروں کے سربراہان کوان کے ناجائز مطالبات پورے کرنے پر مجبور کیا جاسکے ۔ انہوں نے مذید کہا ہے کہ نگر قوم نے جاوید حسین کو صرف اس لئے ووٹ دیا ہے کہ وہ حفیظ الرحمٰن کی کرتوت قوم کے سامنے لائے اور اس کے خلاف بھر پور اپوزیشن کا کردار ادا کرے ۔ ہم جاوید حسین کے اپوزیشن کے کردار پر قوم کی جانب سے ان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تعصبانہ رویہ اپنا رہے ہیں کیوں کہ ترقیاتی منصوبوں کی تاخیر اور طوالت کی وجہ ہی حفیظ الرحمٰن ہیں ۔ نگر میں ترقیاتی پہیہ حفیظ الرحمٰن اور نگر میں اسلامی تحریک اور ن لیگ کے نام پر چلنے والے کچھ دھوکہ باز مفاد پرستوں کی وجہ سے جام ہو چکا ہے اور یہی لوگ ضلعی اداروں کے خلاف بیانات دے کر اپنے آْقاؤں کو خوش کرانے کی کوشش کر رہے ہیں جو کہ قابل مذمت ہیں ۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button