عوامی مسائل

گاہکوچ میں‌گیس سیلنڈرز کے دکانوں‌کی بھرمار، آگ بجھانے کے آلات موجود نہیں، خوفناک حادثہ پیش آسکتا ہے

غذر(بیورو رپورٹ )انتظامیہ کی خاموشی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر گاہکوچ میں گیس سلنڈر کی دکانوں کی بھرمار مین بازار اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کے قریب گیس کی دکانیں کسی بھی وقت کوئی خطر ے کا سبب بن سکتی ہے بعض گیس کی دکانوں میں اگ بجھانے کی الات تک موجود نہیں اس سے قبل ایک گیس کی دکان میں اتشزدگی سے ایک نوجوان کی جان چلی گئی ہے گیس کی دکانوں کو مین بازار سے دور منتقل کرنے کی باتوں پر بھی کوئی عمل نہ ہوسکا اس وقت صورت حال یہ ہے کہ گاہکوچ مین بازار میں گیس کی دکانوں کی بھر مار ہے اور یہاں پر نہ صرف گیس کے سیلنڈر فروخت ہورہے ہیں بلکہ ان کی بھرائی بھی کی جاتی ہے جو کسی بھی خطرے سے خالی نہیں اور کسی بھی وقت اتشزدگی کا خطرہ ہے مگر انتظامیہ مکمل طور پر خاموش ہے اور بعض دکانوں میں اگ بجھانے کے الات تک موجود نہیں جو کسی بھی وقت کوئی بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button