سیاست

ہمارے لگائے ہوے درخت لوگوں‌کو نظر بھی آئیں‌گے، عمران خان کی طرح‌کاغذی درخت نہیں‌لگائیں گے ، عمران وکیل وزیر جنگلات گلگت بلتستان

چلاس (ڈسٹرکٹ رپورٹر )صوبائی وزیر جنگلات عمران وکیل نے کہا ہے کہ عمران خان کی طرح خیبر پختونخواہ میں ایک ارب درخت صرف کاغذوں میں نہیں لگائیں گے بلکہ جو درخت لگائیں گے وہ عوام کو نظر بھی آئیں گے ۔صوبائی حکومت نے شجرکاری مہم میں جتنے درختوں کا ٹارگٹ مقرر کیا ہے امید ہے انشاءاللہ اس میں نوے فیصد کامیابی حاصل کرینگے لیکن بعض ایسے علاقے ہیں جہاں پانی کا مسلہ ہے جس کی وجہ سے شجرکاری مہم پہ اثر پڑ سکتا ہے ایسے میں پچاس فیصد بھی درخت لگیں تو یہ بہت بڑی کامیابی ہو گی ۔ گلگت بلتستان کے ہر ضلع کا دورہ کر کے شجرکاری مہم کی کامیابی کا جائزہ لیا جائے گا ۔ محکمہ جنگلات نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ گلگت بلتستان کے پرائیویٹ نرسریوں سے پودے خرید کر شجرکاری کی جائے گی ۔ان خیالات کا اظہار وزیر جنگلات عمران وکیل نے چلاس کے مختلف علاقوں میں شجرکاری کے دوران لگائے گئے پودوں اور فارسٹ نرسری کے دورے کے موقع پر کیا ۔اس موقع پر کنزرویٹر وائلڈ لائف گلگت محمد یعقوب ، ڈویژنل فارسٹ آفیسر چلاس آفتاب محمود ،ڈی ایف او داریل تانگیر اجلال حسین و دیگر ، رینج فارسٹ آفیسر تھور عبدالحمید ، رینج فارسٹ آفیسر چلاس عطاءاللہ نے کہا کہ سوات ، ہری پور وغیرہ سے پودے لاکر شجرکاری کرنے کا تجربہ زیادہ کامیاب نہیں رہا کیونکہ وہاں اور گلگت بلتستان کے موسم میں فرق ہے اس لئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئندہ لوکل نرسریوں سے پودے خریدے جائیں گے تاکہ ہمارا ٹارگٹ پورا ہو سکے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹمبر پالیسی کو صاف شفاف بنایا گیا ہے ۔ غیرقانونی طریقے سے لکڑی لے جانے کے تمام راستے بند کر دئیے گئے ہیں ایک سالہ پالیسی کے دوران لوگ اپنی لکڑیاں مارکیٹ تک پہنچا دیں ۔ مستقبل میں جنگلات کی غیرقانونی کٹائی روکنے کیلئے تیس سالہ ورکنگ پلان کی منظوری دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹمبر مافیا نے غیرقانونی طریقے سے لکڑی مارکیٹ تک لے جانے کیلئے مجھے کروڑوں روپے کی آفر کی تھی لیکن میں نے ٹھکرا دی ۔ انہوں نے کہا کہ ایک سالہ پالیسی کے دوران جو فردعمارتی لکڑی نہیں اٹھائے گا لکڑی ضبط کیا جائے گا اور اس کے بعد لکڑی پالیسی کو مکمل طور پر بند کیا جائے گا ۔۔۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button