عوامی مسائل

شہدا گیاری کے گھروں‌میں‌فاقے ہیں، حکومت یقین دہانیوں‌سے کام چلا رہا ہے، لواحقین کا پریس کانفرنس میں شکوہ

سکردو( پ ر ) شہدائے گیاری کے لواحقین کا اجلاس سکردو میں ہوا اجلاس میں سجیل حسین ، خادم حسین ، حاجی احمد ، محمد حسین ودیگر نے شرکت کی اجلاس کے شرکاء نے انتہائی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ حکومت بار با ر یقین دہانیاں تو کر تے ہیں لیکن عملی طورپر کوئی اقدامات نہیں اٹھا رہے ہیں جس کے باعث شہداء کے ورثاء سخت مایوس ہو گئے ہیں بار بار کاغذات کی جانب پڑتا ل کر کے امید تو تلا تا ہے لیکن بعدمیں بھول جاتے ہیں کئی بار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور دیگر اداروں نے یقین دہانیاں کرئی گئی لیکن عملی طورپر کوئی اقدامات اٹھانے والا نہیں ہے حکومتی وعدے پورا نہ ہونے کے باعث لواحقین کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آچکی ہے انہوں نے کہاکہ کچھ بیورو کریٹس ہمارے ساتھ مذاق کر رہے ہیں وزیر اعلیٰ نے روزگار فراہم کرنے کا وعدہ بھی کئی بار کیا روزگار فراہم کرنے کا وعدہ کیا اس کے علاوہ اسمبلی نے بھی ہمارے حق میں فیصلہ دیا لیکن چند بیورویٹس اور ملک دشمن عناصر ہمیں اپنے حقوق دینے میں رکاوٹ بنا ہوا ہے جس کے باعث ملک پر جان قربان کرنے والے شہداء کے لواحقین شدید مشکلات میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

انہوں نے وزیر اعلیٰ ، کمانڈر ایف سی این اے اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جلد از جلد شہداء گیاری کے لواحقین کے ساتھ کئے گئے وعدوں پر عملدآمد کیا جائے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button