سیاست

چترال کی ہزاروں خواتین بے نظرانکم سپورٹ پروگرام سے مستفیدہورہی ہیں، نوریہ نور

چترال(نامہ نگار)پاکستان پیپلزپارٹی چترال خواتین ونگ کے رہنمانوریہ نورنے چترال کے دوردراز علاقوں کی تفصیلی دورے کے بعد ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ چترال کے خواتین پی پی پی کوووٹ دینے کی عہد کی ہے جس کی وجہ چترال کے ہزاروں خواتین بے نظرانکم سپورٹ پروگرام سے مستفیدہورہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ پی پی پی ہی واحدجماعت ہے جس نے ہمیشہ خواتین کے حقوق کی جنگ لڑی ۔اورخواتین کی معاشی حالت بہتربنانے،انہیں معاشی طورپراپنے پاؤں پرکھڑاہونے اورباعزت زندگی گزارنے کے قابل بنانے کے لئے بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کااجزء کیاگیاجس سے چترال کے ہزاروں خواتین فیضیاب ہورہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ آنے والے الیکشن میں چترال کے خواتین نے پی پی کوووٹ دینے کا یقین دہانی کی ہے ۔اور پاکستان پیپلزپارٹی کے قائدین نے بھی چترال کے خواتین کوخصوصی پیکج دینے کاوعدہ کیاہے ۔اور پی پی کے نامزادامیدوارکامیاب ہوتے ہی حقدارخواتین کوبے نظیرانکم سپورٹ اورپی پی صحت کارڈ کابندوبست کریں گے جس سے چترال کے دوردراز پسماندہ علاقوں کے خواتین بھی مستفیدہونگے۔انہوں نے کہاکہ میں جانتی ہوں کہ اب بھی خواتین کے بے انتہامسائل ایسے ہیں جن کوحل کرنے سماجی اورمعاشرتی روایات اجازت نہیں دیتے ہیں پی پی کے حکومت آتے ہی ان پرترجیحی بنیادوں پرکام شروع کیاجائیگا۔انہوں نے مزیدکہاکہ بلاول بھٹوزرداری اپنے منشورمیں خواتین کے حقو ق کوترجیحی بنیاد پررکھاہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button