خبریں

بہتر غذائیت کی اہمیت بیان کر نے کے لئے تقریب کا اہتمام

گلگت (پ ر) سن یونٹ پلاننگ اینڈ ڈولپیمنٹ ڈپارٹمنٹ کے زیر اہتمام گلگت بلتستان میں بہتر غذائیت کی اہمیت کو عوامی سطح پر اٗجاگر کرنے کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں سکریٹری سوشل ولفیر جناب محمد عاصم ٹوانہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور انہوں ن نے صوبایٰ سطح پر غذائیت میں بہتری لانے کے لیے SUN GB کی کاوشیوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ GB میں ادارہ جاتی سطح پر بالخصوص اور عوامی سطح پر پرائیوٹ سیکٹر کو بالحموم اپنا مثبت کردار ادا کرتے ہوئے غذائیت کی عنصر کو فوقیت دینی چاہیے۔

تقریب میں کثیر تعداد میں مقامی خوراک کے کاروبار سے تعلق رکھنے والے افراد، مقامی خواتین کے آرگنائیزشن، معیاری گوشت، دودھ اور پانی کے کاروبار سے متعلق حضرات نے شرکت کی ، پاپولیشن ویلفئرکے گاینوکالوجسٹ ڈاکٹر صائمہ کرن نے گلگت بلتستان میں خواتین اور بچوں کے گرتے ہوئے غذائی اعداد وشمار سے شرکاء کو آگاہ کرتے ہوئے ان کے تدارک کے لےئے ممکنہ تدابیر کا تفصیل سے زکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماں اور بچے کی غذائی حالت میں بہتری لانے کیلئے پہلے ایک ہزار دن یعنی حمل سے بچے کی دو سال مکمل ہونے تک ابتدائی غذائی نگہہ داشت کلیدی کردار ادا کرتاہے۔ جس میں حمل کے دوران ماں کو متوازن غذا کی فراہمی، بچوں کو دو سال تک ما ں کا دودھ کے ساتھ متوازن غذا اور صاف صحت مند ماحول کی فراہمی مکمل صحت کا ضامن ہوتاہے۔

SUN GB کے نےؤٹریشن کنسلٹنٹ ڈاکٹر نادرشاہ نے غذائی عادات کو متاثر کرنے والے عوامل کا تفصیل سے جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ہم خوراک سے متعلق چوتھے تہذیبی دور یعنی ایک صنعتی معاشرے میں رہتے ہیں جہاں پرہمارے گرد وپیش انواع اقسام کے غذائی اجناس تک رسائی ہے لیکن انسانی نیوٹریشن کے ابتدائی صحت مند اصولوں سے نابلد ہونے کی وجہ سے یا تو انتہائی غذائیت کی کمی سے دوچار ہیں یا بسیارخوری کی وجہ سے سن بلو غت کے بعد مختلف بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں۔ انہوں نے شرکاہ تقریب کو آگاہی دیتے ہوئے کہاکہ نیوٹریشن سے منسلک اداراجات کی کاوشؤں سے اس سال گلگت بلتستان کے سالانہ تر قیاتی پروگرام میں ایک فوڈ لیباٹری کا قیام ،نیوٹرئشن امپرومنٹ پروگرام ، صاف پانی کے پروگرام اور دوسرے متعد غذائیت دوست پروگرام شامل کئے گئے ہیں۔ جس سے یقیناًغذائیت میں بہتری کے احداف حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

Mountain Organic Food کے ڈائیریکٹر جناب شیر غازی نے مقامی خوراک کے کاروبارسے منسلک شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مقامی انتظامیہ سے تعاون کرتے ہوئے خوراک کی معیار کو بہتر بنانے کے لےئے HAACP کے رہنماں اصولوں کو مد نظر رکھنا چاہئے۔ ممو دودھ کے ڈائیریکٹرکریم الدین نے کہا کہ مقامی دودھ کے فروغ کے لےئے حکومتی سطح پر آگاہی دینے کی ضرورت ہے۔

آخر میں شرکاہ تقریب نے صوبائی سطح پر ماں اور بچے کی غذائیت اور مقامی خوراک کی میعار کو بہتر بنانے کے لےئے اپنی تجاویز پیش کی ۔ اور آفس کورڈینیٹر طارق ندیم نے تقریب کوکامیاب بنانے پر شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button