عوامی مسائل

سورج آگ برسانے لگا، چلاس میں‌شدید گرمی کے باوجود بجلی کی آنکھ مچولی جاری

چلاس ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )    سورج آگ برسانے لگا ، چلاس میں شدید گرمی ، بازار ویران ۔ بجلی کی آنکھ مچولی جاری ۔ جولائی نے اپنا رنگ دیکھانا شروع کر دیا ۔ درجہ حرارت پینتالیس سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ۔ شدید گرمی کی وجہ سے مارکیٹیں سنسان ہو گئی جبکہ بازاروں سے لوگ غائب ہوگئے ۔ شدید گرمی کے ساتھ ساتھ بجلی کی آنکھ مچولی نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ۔ بجلی کے شارٹ فال کی وجہ سے کئی علاقوں میں بجلی غائب ہے جس کی وجہ سے عوام علاقہ شدید مشکلات سے دوچار ہیں ۔ چلاس کے سیاسی ،سماجی اور کاروباری حلقوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے ڈیزل جنریٹر چلایا جائے ۔ چلاس کی گرمی کو مدنظر رکھتے ہوئے قبل از وقت لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے اقدامات کئے جائیں تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button