شگر کے نوجوان پروفیشنلز کا اعزاز

شگر(عابدشگری) دی فرسٹ مائیکرو فنانس بنک شگر کا ایک اور اعزاز۔ 12ویں سٹی پی پی ایف مائیکرو انٹرپینیورشپ ایوارڈ میں شگر تھگمو ں سے تعلق رکھنے والے علی حسن کو ریجنل کا اول پوزیشن اوربنک کے لون آفیسر شجاعت علی کوبیسٹ لون آفیسرکے ایوارڈ سے نوازا گیا۔اسلام آباد میں منعقد ایک تقریب میں دونوں افراد کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔ جس میں ملک بھر سے کامیاب چھوٹے کاروبار سے منسلک افراد کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔جس میں شگر سے ترکھان کی شعبے سے منسلک علی حسن کو ریجنل سطح کے پہلاپوزیشن ایوارڈ دیا گیا جبکہ بنک کے لون آٖفیسر شجاعت علی کو دوسری مرتبہ بیسٹ لون آفیسر کا ایوارڈ دیا گیا۔انہوں نے2015 میں بھی دسویں سٹی پی پی ایف نیشنل کیٹگری میں دوسری پوزیشن حاصل کیا تھا۔ بنک نے یہ ایوارڈ تیسری جبکہ مجموعی طور بنک کے چار آفیسر اور کلائنٹ نے یہ ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ جوکہ ایک اعزاز ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments