عوامی مسائل

سرمو نالے میں‌طغیانی کے بعد شگر بہا گاوں کو پانی کی ترسیل منقطع، مکین بوند بوند کے لئے محتاج

شگر ( رجب علی قمر ) سرمو نالے میں طغیانی سیلاب نے شگر بہا گاؤں کو کربلا بنا دیا واٹر سپلائی کا نظام سیلاب کی نذر ہوگئے بہا کے عوام پینے کی صاف پانی سے مکمل محروم ،خواتین اور بچے دریا کا گدلا پانی پینے پر مجبور ہوگئے ہیں بہا میں پینے کی اور آبپاشی کے لئے واحد زریعہ واٹر چینل تھا تباہ کن سیلاب نے پانی کی ٹینکی اور پائب لائن کو ملیامیٹ کردیا گاؤں کے مکین پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگے محکمہ واسا اور ضلعی انتظامیہ سے فوری طور پر پانی کا نظام بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق ضلع شگر کے گاؤں بہا میں پینے اور آبپاشی کا واحد زریعہ واٹر چینل سرمو نالہ داسو میں سیلاب کی نذر ہوگئے ہیں جس کے باعث عوام پانی کی سہولیات سے مکمل محروم ہوچکے ہیں تین دنوں سے بہا گاؤں میں پانی کا ایک قطرہ بھی میسر نہیں ہے خواتین اور بچے دریا ئے برالدو کا گدلا پانی لانے پر مجبور ہے جو کہ گدلا اور ریتلا پانی ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button