جرائم
جعلی کرنسی پھیلانے کے الزام میںدیامر کا رہائشی یاسین میںگرفتار
یاسین (ڈسٹرکٹ رپورٹر) یاسین پویس نے جعلی پاکستان کرنسی رکھنے اور پھیلانے کے جرم میں ضلع دیامرکے علاقہ تانگیر سے تعلق رکھنے والے شکرولی ولد رعمریارخان نامی شخص کو58ہزار روپے جعلی پاکستان کرنسی سیمت رنگ ہاتھوں گرفتار کیاہے ۔پولیس نے ملزم کے قبضے سے ایک ہزارکے جعلی پاکستانی نوٹوں پرمشتمل58 ہزارکابنڈل برامدکرکے یاسین پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ یاسین میں زیردفعہ 479 ڈی اور 479سی کے تحت مقدمہ درج کرکے قانونی تفتیش کا باقاعدہ آغاز کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق یاسین پولیس جی بی سپیشل برانچ کے اعلاع پر سیلی ھرنگ چوکی میں ناکہ لگاکر جعلی پاکستانی کرنسی رکھنے اور پھیلانے کے جرم میں ضلع دیامرسے تعلق رکھنے والے شکرنامی شخص کوگرفتار کیا ہے ۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے ایک ہزارکے جعلی 58نوٹ برامدکرکے ملزم کو موقع پر گرفتار کیا ہے ۔یاسین پولیس نے جعلی پاکستانی کرنسی رکھنے اور پھیلاوالے شکرولدعمریارخان کے خلاف تھانہ یاسین میں مقدمہ درج کرکے قانونی تفتش کا باقاعدہ آغاز کیا ہے ۔ ایس ایچ او یاسین عیسٰی خان کے مطابق تفتیش کے بعد ملزم کے نشاندہی پر ملزم کے جانب سے یاسین کے حدود میں تقسیم کردہ جعلی نوٹوں کو برامد کیا جائے گا۔