ہنزہ:عطا آباد ہائیڈرو پاور منصوبے کا ٹینڈر جلد کروایا جائے، عوامی مطالبہ
ہنزہ (ذوالفقار بیگ)ہنزہ میں بجلی کی شدید قلت کو مد نظر رکھتے ہوئے عطاآباد جھیل پر بننے والا پاؤر منصوبے کا جلد از جلد ٹینڈر کروایا جائے۔ عوامی حلقے ۔ ہنزہ میں سیاحوں کارش روز بروز بڑھتا جارہا ہیں ایسے میں بجلی بحران کی وجہ سے ملکی و غیر ملکی سیاحوں سمیت کاروباری و گھریلوے صارفین بھی پریشان ہے۔ ہنزہ کے نالوں میں بننے والے پاؤر منصوبے وقت اور پیسوں کا ضیائع ہے ۔ کیونکہ ہنزہ کے نالوں میں سیزن میں سیلاب کی وجہ سے اکثر اوقات حسن آباد پاؤر ہاوس کا واٹر چینل متاثر ہوتا رہتا ہے جس کیلئے فل ٹائم ایکسولیٹر رکھا ہوا ہے ۔ جس کی اخراجات لاکھوں میں ہیں ۔ اسی طرح سردیوں کے موسم میں نالوں میں برف جمنے سے پانی کی قلت پیدا ہوتی ہے ۔یہ نالے کسی بھی سیزن میں فٹ نہیں ہے جبکہ عطاآباد جھیل پر سال بھر فلٹر پانی میسر ہے ۔ ہنزہ میں بجلی کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹینڈر جلد کروایا جائے ۔ عطاآباد پاؤر پروجیکٹ کو پی ایس ڈی پی میں شامل کیا گیا ہے اور پہلا قسط بھی اجراء ہو ا ہے ایسے میں ٹینڈر میں تاخیری حربے سمجھ سے بالاتر ہے ۔ عطاآباد جھیل پر بننے والا میگا منصوبے کا ٹینڈر نہ ہونے سے عوام ہنزہ میں مایوسی پھیل رہی ہے ۔ عوام ہنزہ کا دیرینہ مطالبہ جب تک ٹینڈر نہیں ہو گا مطالبہ ادھورہ رہے گا ۔ ہنزہ کے عوام نے بجلی کی شدید قلت کو مد نظررکھتے ہوئے چیف سکریٹری گلگت بلتستان بابر حیات تارڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ عطاآباد جھیل پر بننے والا 32.5میگاواٹ کا پاؤر منصوبے کا ٹینڈر کرواکر عوام میں پائے جانے والی مایوسی کو دُور کیا جائے۔ ٹینڈر میں مزید تاخیری حربے استعمال کرنے کی صورت میں ہنزہ بھر کے چھوٹے بڑے کاروباری افراد دیوالیہ ہونے کاخدشہ ہے ۔