عوامی مسائل

بلے گون پاؤر ہاوس کی مشینوں کی خستہ ہالی پر یونین کونسل مشہ بروم کی عوام کا اظہارِ‌تشویش

اسلام آباد(فدا حسین) ضلع گانچھے کے سب ڈویژن مشہ بروم یونین کونسل مچلو کے مضافتی گاؤں بلے گون پاؤر ہاوس کی مشینوں کی خستہ ہالی نے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر مقامی لوگوں نے مذکورہ پاؤر ہاوس میں مشینوں کی خستہ ہالی کی تصویر شائع کرتے ہوئے محکمہ برقیات کے آفیسروں پر مشینوں کو ٹھیک رکھنے کے لئے آنے والے سالانہ فنڈز کو ٹی اے ڈی کے مد میں کھانے الزام عائد کیا ہے۔ واضح ہے کہ مذکوہ پاؤس سے پورے یونین کونسل مچلو کو بجلی دی جاتی ہے اور یہ علاقہ ضلع گانچھے کا انتہائی پسمندہ علاقہ ہے جہاں اور کوئی بجلی گھر نہیں ہے ایک اندازے کے مطابق اس علاقے کی آبادی 10ہزار سے زائد بتائی جاتی ہے۔ دوسری طرف اس وقت پورئے گلگت بلتستان میں قراقرم انٹرنیشل یونیورسٹی گلگت کے زہر اہتمام بے اے اور بے ایس سی  امتحانات بھی شروع ہوچکے ہیں ایسے وقت میں علاقے میں بجلی لووڈ شیڈنگ جاری رہنے پر عوام میں کافی غم وغصہ پائے جانے کی اطلاعات ہیں۔ مبصریں اور دانشوارحضرات رواں ماہ  کے شروع میں سلینگ کے مقام پر ہونے والے احتجاجی مظاہریں کی 323 برگیڈ کی طرف مارچ کی دھمکی کو اس کا ثبوت قرار دے رہے ہیں۔ اس لئے وہ جہموری حکومت کو اس مسئلے کی طرف فوری طور پر توجہ دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ چند دن پہلے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے اس طرح کی رپورٹیں درست ہونے کی صورت میں نوٹس لینے کا بھی وعدہ کیا ہے۔ جسے علاقہ مکین  سہراتے ہوئے وزیر اعلیٰ سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ باوثوق ذرائع کے مطابق مکحمہ برقیات کے سینئر اہلکار یہ تسلیم کرتے ہیں کہ میشنوں میں معمولی خرابی ہونے کی صورت میں اس سے ٹھیک کر کے چلانے والا کوئی ماہر شخص پورئے محکمہ میں موجود نہیں ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر استعمال کرنے والے گلگت بلتستان کے صارفین کے مطابق یہ صورتحال صرف گانچھے تک محدود نہیں بلکہ پورئے گلگت بلتستان میں محکمہ برقیات میں تعینات اہلکاروں کا یہی حال ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button