سیاست

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام وظائف بڑھا کر پا نچ ہزار کریں‌گے، کسان‌اور صحت کار ڈ کا اجرا کرینگے، سلیم خان

چترال (نامہ نگار) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔1سے پی پی پی کے نامزد امیدوار اور سابق ایم پی اے سلیم خان نے کہا ہے کہ پی پی پی کے منشور میں غریب کی بہتری کے علاوہ او ر کچھ نہیں ہے اور اس غریب کو عزت دینے اور انہیں جمہوریت کی نعمت سے بہرہ مند کرنے کے لئے بھٹو خاندان کی تاریخ بیش بہا قربانیوں سے رقم ہے اور چترال کے عوام بھی پارٹی کے بانی ذولفقار علی بھٹو کے ساتھ اپنی قلبی محبت کی وجہ سے آج بھی اس ضلعے کو پارٹی کا گڑھ بنائے ہوئے ہیں اور اس دفعہ بھی پہلے کی طرح پی پی پی کے امیدوار اکثریت سے جیت جائیں گے۔ اتوار کے روز گرم چشمہ کے مقام پر انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں وظائف کو بڑہا کر پا نچ ہزار روپے کرنے اور کسان کارڈ اور صحت کار ڈ کا اجرا ء بھی پارٹی کے پروگرام میں شامل ہے۔ سلیم خان نے کہاکہ بلاول بھٹوزرداری کی قیادت میں پارٹی کی مقبولیت کا گراف آسمان کو چھورہی ہے اور پی پی پی کے بغیر کوئی پارٹی بھی مرکز میں حکومت نہیں بناسکے گی۔ انہوں نے کہا کہ لوٹ کوہ کے عوام اس بار بھی پی پی پی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں کامیاب بنائیں گے اور لوٹ کوہ کے عوام اپنے دیرینہ خادم کو کبھی مایوس نہیں کریں گے جبکہ شہزادہ تیمور خسر و اپنی خاندان کی شخصی حکومت کے دور کو واپس لانے کی خواہش رکھتا ہے جوکہ کبھی نہیں ہوگا۔ انہوں نے تیمور خسر و کی طرف سے ہزہائی نس کے آمد کے موقع پر دیدار گاہ کے لئے اپنی جائداد کا حصہ وقف کرنے کے حوالے سے پروپیگنڈے کی وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ 80لاکھ روپے کی خطیر رقم استعمال کرکے بلڈوزروں اور دوسرے مشینری کے ذریعے ان کے ڈھلوان زمین کو ہموار کرکے دیدار گاہ قائم کیا جوکہ نا قابل کاشت اور بے آب وگیا ہ اراضی تھی مگر اب یہ کارآمد ہوگئے ہیں۔ سلیم خان نے کہاکہ ایک بہت بڑی سرکاری عہدے پر فائز رہنے کے باوجود تیمور خسر و خود بتادے کہ اس نے علاقے کی کونسی خدمت کی ہے جس کے بل بوتے پر وہ ووٹ مانگنے دوڑ آیا ہے اور حقیقت یہ ہے کہ اپنے آبائی گاؤں سے ایک غریب کو بھی کلاس فور ملازم بھرتی کا توفیق انہیں نصیب نہیں ہوا۔اس موقع پر سابق ایم پی اے سید سردار حسین شاہ نے کہاکہ شہید بھٹو نے 1970ء کی دہائی میں سب سے پہلی مرتبہ گرم چشمہ کا دورہ کیا تھا جوکہ ان کی اس علاقے سے محبت کی نشانی ہے اور اس علاقے کے عوام اس محبت اب بھی نبھارہے ہیں۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنما مولانا عبدالجلیل اور ظہیر الدین نے پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ پارٹی کے دیگر رہنمانائب صدر انجینئر فضل ربی جان،ضلعی جنر ل سیکرٹری حکیم خان ایڈوکیٹ، علماء ونگ کے صدر قاری نظام الدین ، جنرل سکرٹری مولانامحمد آصف، انفارمیشن سیکرٹری قاری خلیل احمد،سب ڈویژن چترال کے صدرعالمزیب ایڈوکیٹ،ممبرتحصیل کونسل یوسی گرم چشمہ خوش محمد،شرین خان ایڈوکیٹ،سینئربائب صدرضلع چترال حاجی شریف حسین،انفارمیشن سیکرٹری قاضی فیصل اوردیگرنے خطاب کئے

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button