شگر میںسیکیورٹی کا کوئی مسلہ نہیںہے، امن و امان برقرار رکھنے کے لئے علما کا تعاون ساتھ ہے، ڈپٹی کمشنر
شگر(عابدشگری) ڈپٹی کمشنر شگر ذاکر حسین نے کہا ہے کہ اسد عاشورہ میں مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کیلئے علماء کرام اور خطیب حضرات مذہبی رواداری پر زور دے اور اختلافی مسائل کے بجائے امن و بھائی چارگی پر زور دیں۔ شگر میں امن و مان مثالی ہے۔اور سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں۔تاہم سکیورٹی اور امن ومان کو بحال رکھنے کیلئے شگر انتظا میہ بہتر اقدامات کررہے ہیں۔شگر کے علماء اور عوام انتظامیہ کیساتھ بہتر تعاؤن کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسد عاشورہ کی لئے شگر انتظامیہ نے سکیورٹی پلان تشکیل دیا ہوا ہے۔ شگر کے دونوں انٹری پوائنٹ پر سکیورٹی کا نظام سخت کیا جائے گا۔اور ہر آنے والے گاڑیوں کی مکمل تلاشی اور سکیورٹی کلیرنس کے بعد شگر میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔ تاہم شگر میں آنے والے سیاحوں کو بہتر سہولیات فراہم کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی کے حوالے سے مشکوک افراد کی مکمل نگرانی کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر شگر کی آفس میں اسد عاشورہ اور مجالس عزاء کے حوالے اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر شگر ذاکر حسین کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جس میں تمام مسالک کے علمائے کرام نے شرکت۔اجلاس سے تمام علمائے کرام نے شگر میں مذہبی رواداری اور ہم آہنگی، مثالی امن و مان کو بھائی چارگی کو برقرار کیلئے تعاؤن کی یقین دہانی کی۔ اور کہا کہ علماء ہمیشہ علاقے میں مثالی امن و مان کو برقراررکھنے کیلئے اپنا کردار اداکرتا رہے گا۔یہاں صدیوں سے تمام مکاتب فکر کے افراد بھائی چارگی اور امن و مان سے رہ رہے ہیں۔ اور کسی قسم کی کوئی اختلافی مسئلہ نہیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شگر ذاکر حسین نے کہا کہ علماء کا معاشرے میں سب سے زیادہ عزت اور مقام ہے۔اور علماء کی وجہ سے یہاں کی ماحول اور امن امان قائم ہے۔انہوں نے کہا کہ اسد عاشورہ اور مجالس میں لوگوں کی سہولیات کیلئے شگر انتظامیہ ہر ممکن اقدامات کرینگے۔ان کا کہنا تھا کہ دوران مجالس پانی،بجلی کی فراہمی یقینی بنایا جائے گا۔ جبکہ مجالس سے قبل ہی تبرکات اور نیاز کیلئے فائن آٹے کی دستیابی کو یقینی بنایاجائے گا۔سکیورٹی کے حوالے سے محکمہ پولیس نے سکیورٹی پلان تشکیل دیا ہوا ہے۔تمام شہرویوں سے اپیل ہے کہ وہ معاشرے کی مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کیلئے انتظامیہ کیساتھ تعاؤن کریں۔جبکہ مشکوک افراد کے حوالے سے انتظامیہ کو فوری اطلاع دیں۔