عوامی مسائل

شگر کے سیلاب سے متاثرہ علاقہ باشہ میں‌امدادی کاروائیاں‌شروع نہ ہوسکیں، تین روز گزر گئے

شگر (نمائندہ خصوصی) تین روز گزرنے کے باؤجود شگر کی ضلعی انتظامیہ کے حکام اور عوامی نمائندے بین باشہ کے متاثرین کی دلچوئی اور خبرگیری کیلئے نہ پہنچ سکا۔اور نہ ہی امدادی کاروائی شروع ہوسکا۔لوگوں کا عوامی نمائندے اور ضلعی حکام سے شدید مایوسی کا اظہار۔ میڈیا کو فون پر مقامی عمائدین اور لوگوں نے کہا کہ گذشتہ دنوں بین باشہ میں آنے والی شدید سیلاب کی وجہ سے سینکڑوں کنال اراضی پر کھڑی فصل تباہ ہوئے جبکہ ہزاروں درختوں اور پودے بھی سیلاب بہاکر لے گئے تھے۔تاہم تین روز گزرنے کے باؤجود اب تک کسی حکام یا اہلکار کی جانب سے خبر گیری کرنے یا نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے آنے کی زحمت نہیں کی۔ جس کی وجہ سیلاب متاثرین سخت مایوس اور پریشان ہے۔لوگوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور بین باشہ میں سیلاب سے ہونے والی نقصانات کا جائزہ لینے اور متاثرین کے نقصانات کا فوری ازالے کیلئے اقدامات کریں۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button