خبریں

یاسین میں‌فٹبال ٹورنامنٹ‌کے دوران کھلاڑیوں‌کا تصادم، 6 زخمی، 12 کے خلاف مقدمات درج

یاسین (سپورتس نیوز)ہائی سکول طاوس کے گراونڈمیں جاری جشن آذادی فٹبال کپ ٹورنامنٹ کے د روان کھلاڑیوں نے فٹ بال گراوندکو میدان جنگ میں تبدل کیا۔میچ کے دوران کھیلاڑویوں کے درمیان شدیدتصادم 5کھیلاڑیوں سمیت ایک تماشائی زخمی 12کھلاڑیوں کے خلاف تھانہ یاسین میں ایف آئی آر درج ۔ پانچ زخمی سول ہسپتال طاوس اورایک زخمی تماشائی آغاخان ہسپتال گوپس منتقل ۔اسسٹنٹ کمشنریاسین اورنائب تحصیلدار نے پولیس فورس کے ہمراہ موقع پر پہنچ کرہجوم کو منتشرکیا۔یاسین انتظامیہ نے تمام زخمیوں کو سول ہسپتال طاوس سے اپنے نگرانی میں طبی امداد فراہم کرکے فارغ کیا۔تفسیلات کے مطابق یاسین مین گزشتہ ایک ہفتے سے جاری فٹ بال تورنامنٹ کے دوران طاوس اور مرکہ کے درمیان میچ کے ا اختتام پر اس وقت لڑائی چرگئی جب طاوس کے ٹیم جیت کے خوشی میں گراوندکے اندار جشن منایاجس پر ہارنے والی ٹیم نے حملہ کیا۔دونوں اطراف سے ایک دوسرئے پر شدیدپتھراو کیا گیا۔پتھراوکے باعث دونوں اطرف سے پانچ کھیلاری زخمی ہوئے جبکہ پتھراو کے زدمیں اکرایک بزرک تماشائی شدیدزخمی ہوا۔یاسین انتظامیہ نے پولیس کے ہمراہ موقع پرپہچ کرکیھلاڑویوں کے درمیان جاری لڑائی کو ختم کرنے میں کامیاب ہوئے ۔انتظامیہ نے زخمیوں کوفوری طور پر سول ہسپتال طاوس سے طبی امداد مہیاکیا۔پتھراو کے زدمیں اکرشدیدزخمی ہونے والے بزورگ تماشائی کو علاج کے لے گوپس منتقل کیا ہے ۔یاسین پولیس نے میچ میں ہنگامہ کرنیواکے 12کھیلاڑیوں کے خلاف تھانہ یاسین میں مقدمہ درج کیا ہے ۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button