خبریں
الخدمت فاونڈیشن قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوںمیںمصروف عمل، بدصوات، شیر قلعہ اور بارگو میںامدادی سامان تقسیم
گلگت (پریس ریلیز) الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان کی طرف سے حالیہ قدرتی آفات کے دوران ریلیف آپریشن جاری ، بد صوات کے متاثرین کیلئے 1500کلو گرام راشن او ر متاثرین کے بچوں کیلئے سکول بیگز متاثرہ علاقے کیلئے بھجوا دئیے گئے ، جبکہ بارگو پائین اور شیر قلعہ کے سیلاب متاثرین میں بھی الخدمت فاونڈیشن کی طرف سے متاثرہ 20 گھرانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا ۔ صدر الخدمت فاونڈیشن حبیب الرحمن کی ہدایات کے مطابق الخدمت فاونڈیشن کی ذیلی تنظیمیں متحرک ہیں اور سیلاب متاثرین کی امداد میں مصروف ہیں ، الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے اور جہاں ضرورت وہاں خدمت کے مشن پر پر گامزن ہے۔ الخدمت فاونڈیشن کے ریجنل منیجر طاہر رانا نے اس دوران بارگو پائین کا دورہ کیا اور متاثرین سے ملاقات کی اور امدادی سامان تقسیم کیا ۔