خبریں

پولیس کو سیاست اور ہر قسم کی غلاظت سے پاک کرکے دم لیں گے، آئی جی ثنا اللہ عباسی کا غذر میں‌پولیس دربارسے خطاب

غذر(دردانہ شیر) انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان ثناللہ عباسی نے کہا ہے کہ پولیس فورس میں مرضی کی پوسٹنگ کی پالیسی ختم کردی ہے جو جوان یا آفیسر جہاں سے تنخواہ لیتا ہے وہاں ڈیوٹی کریگا ۔اب غذر کا جوان گلگت میں گلگت کا جوان دیامر یا بلتستان کا جوان استور میں ڈیوٹی نہیں دیگا ۔ گھروں کے نزدیک ڈیوٹی سے جہاں آسانیاں ہوتی ہیں وہاں مسائل بھی جنم لیتے ہیں ۔ گھر کے نزدیک ڈیوٹی دینے والے پولیس آفیسر اور اہلکار انصاف کے تقاضے پورے نہیں کرتے ۔پولیس آفیسران کی جانبداری کسی بھی طور پر برداشت نہیں کی جائیگی ۔ مقامی ایشوز اور سیاست میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف دوسری پالیسی ترتیب دیں گے ۔ پولیس کو سیاست اور ہر قسم کے غلاظت سے پاک کرکے دم لیں گے یہ باتیں آئی جی پی گلگت بلتستان ثناللہ عباسی نے گاہکوچ میں پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہ ضلع غذر کے بین الالقوامی ، بین الصوبائی اور بین الاضلاعی سرحدات کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے ۔ دو ہفتوں کے اندر نالہ جات میں پکی چوکیوں کی تعمیر کے ٹینڈرز ہوجائیں گے ان چوکیوں کی تعمیر سے پولیس فورس کو اپنے فرائض کی ادائیگی میں بھر پور مدد ملے گی ۔ ضلع غذر میں منشیات کی خرید و فروخت ایک بڑا چیلنج ہے اس لعنت کے مکمل خاتمے کے لئے پولیس فورس اپنی کمر کس لے ۔ سماج دشمن عناصر کے ساتھ کسی بھی قسم کی نرمی نہ برتی جائے ۔

منشیات فروشوں کا قلع قمع ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے ضلع غذر میں مثالی امن قائم ہے پورا گلگت بلتستان ہی امن اگہوارہ ہے لیکن ماضی میں گلگت اور دیگر اضلاع میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال خراب رہی ہے لیکن ضلع غذر ہر دور میں پرامن رہا ہے جو کہ انتہائی خوش آئند بات ہے غذر شہیدوں اور غازیوں کے سرزمین ہے لالک جان شہید نشان حیدر کی دھرتی پر آمد میرے لئے بہت بڑا اعزاز ہے ان کے مزارپر حاضری دیکرنذرانہ عقیدت پیش کروں گا ، ملک کی دفاع کی خاطر جانوں کے نذرانے دینے والے قوم کے بہادر بیٹوں پر ہمیں فخر ہے پاک فوج کے طرف پولیس فورس کو بھی ملک کی دفاع اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے انتہائی چوکس رہنے کی ضرورت ہے ۔ پورے خطے میں امن و امان قائم ہے ایسے میں بڑی تعداد میں موجود پولیس فورس کو کچھ ذمہ داریاں نبھانی ہوں گی ۔ پولیس کے جوان اور آفیسر سوشل سروسز کے لئے اپنی خدمات وقف کردیں جتنی ممکن ہو سکے سوشل سروسز دیں پولیس فورس امن اور بھائی چارہ کی سفیر بن جائے ۔ اس علاقے میں جتنے بھی سیاح دیکھنے آتے ہیں ان کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ان کے ساتھ بہترین روا رکھا جائے میری دلی خواہش ہے کہ جتنے بھی سیاح گلگت بلتستان میں آتے ہیں وہ گلگت بلتستان پولیس سے متعلق بہتر تاثر لیکر واپس چلے جائیں۔ سیاحوں کو یہ تاثر ملنا چاہیے کہ جی بی پولیس ایماندار ، قابل اور چوکس ہونے کے ساتھ بہترین میزبان بھی ہے ہم فورس سے زیادہ سروس فراہم کرنے والا ادارہ بن جائیں ۔ اپنے اندر موجود پیشہ ورانہ صلاحیتوں کوقوم کے مفاد پر استعمال کریں ۔ ہمیں ہر حال میں عوام کی مدد اور خدمت کرنی ہے اگر کوئی ڈوب رہا ہو تو اس کو بچانے کے لئے سب سے پہلے پولیس کا جوان چھلانگ لگا دے ملک کے دیگر صوبوں میں امن و امان کی خراب صورتحال کا سامنا ہے لیکن خوش قسمتی سے گلگت بلتستان میں بہترین اور پرامن ماحول موجود ہے گلگت بلتستان میں سرکاری ملازمت اور سیاحت کے دو شعبوں سے لوگوں کو روزگار ملتا ہے آپ خوش قسمت ہیں کہ آپ کو سرکاری نوکری ملی ہے ۔ گلگت بلتستان پولیس کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے پرعزم ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان نے سپاہی سے لیکر حولدار تک کی اپ گریڈیشن بہت جلد کرنے کا وعدہ کیا ہے ہم نے سمری وزیر اعلی کو بھیجوادی ہے امید ہے بہت جلد اس پر عمل درآمد ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان پولیس کی فلاح و بہبود کے لئے بہت سارے منصوبے مختلف مراحل سے گزر رہے ہیں ۔ پولیس فورس کو گھر تعمیر کرکے دینے کا معاملہ بھی پائپ لائن میں موجود ہے ۔ جوانوں اور آفیسروں کی ویلفیئر کے لئے بھی کام کر رہے ہیں ڈی آئی جی صاحب کو کہا کہ ویلفیئر کا ایکٹ جلد اردو تشریح کے ساتھ تمام اضلاع میں پہنچا دیا جائیگا اس میں آپ کے تمام حقوق درج ہیں ۔ بچوں کی شادیوں اور سکالر شپ ملا کریگی اس موقع پر پولیس فورس کے جوانوں اور آفیسروں نے آئی جی پی گلگت بلتستان کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا ۔ سپیشل برانچ میں ڈیوٹی دینے کے خواہشمند جوانوں کو موقع پر ہی درخواستیں دینے کے احکامات جاری کئے ۔ میرے دروازے پولیس کے ہر جوان اور آفیسر کے لئے کھلے ہیں کوئی بھی مسئلہ ہو بلا جھجک میرے دفتر میں آئیں ۔ تمام مسائل کے حل کے لئے دستیاب وسائل وکو بروئے کار لائیں گے

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button