خبریں

شگر میں‌اسد عاشورہ کے جلوس کی سخت نگرانی کا فیصلہ

شگر(عابدشگری) شگر میں اسد عاشورہ کا سیکورٹی پلان تیار ،کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے پیش نظر شگر بھر میں ہونیو الے اسد عاشورہ کے جلوس کی سخت نگرانی کا فیصلہ کیا گیا ہے شگر بھر میں اسد عاشورہ کے مجالس جاری ہے اور آج چھورکاہ اور کل شگر ہیڈ کوارٹر سے اسد عاشورہ کے جلوس برآمد ہوں گے چھورکاہ میں اسد عاشورہ کے جلوس امام بارگاہ ژھوقپہ سے برآمد ہوگا جو مقررہ اور روایتی راستوں سے ہوتا ہوا جامع مسجد صاحب الزماں پر اختتام پذیر ہوگا قبل امام بارگاہ ژھوقپہ میں اسد عاشورہ کی مجلس ہوگی جس کے علمائے امامیہ شگر کے صدر سید طہٰ شمس دین خطاب کریں گے جبکہ شگر ہیڈ کوارٹر میں عاشورہ کی جلوس امام بارگاہ حسینی محلہ مرکنجہ سے برآمد ہوگا جہاں ڈاکٹر شیخ محمد عسکری ممتاز خطاب کرینگے۔اور خانقاہ معلی شگر پہنچ کر واپس امام بارگاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا اس سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button