دیوسائی نیشنل پارک میں کیمپنگ ہوٹلز کے ٹینڈرز کو مسترد کرتے ہیں، داسخریم کمیونیٹی
استور (عبدالوہاب ربانی ناصر ) دیوسائی نیشنل پارک کے عوامی حقوق کے حوالے سے ایکٹنگ ڈی ایف او وائلڈ لائف امتیاز کے ساتھ داسخریم کمیونٹی کمیٹی کے ممبران کی ملاقات۔
ملاقات کے دوران بفرزون کمونٹی نے کہا کہ محکمہ کی عوام دشمن پالیسی کی وجہ سے ضلع استور کے عوام سے انٹری فیس لیا جاتا ہے یہ عوام کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے . ہمیں آپس میں لڑایا جا تا ہے استور ہیڈ کوارٹر کے عوام داسخریم کی عوام کو بدنام کر رہے ہیں، جبکہ داسخریم عوام نے ہمشہ اس (فیس وصولی) کے خلاف آواز اٹھا یا ہے اور ضلع استور کے عوام سے ٹکٹ لینا اس پالیسی کے خلاف سخت مزمت کرتے ہوئے ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دیوسائی نیشنل پارک میں کیمپنگ ہوٹلز کے ٹینڈرز کو مسترد کرتے ہیں، کیونکہ یہ پالیسی عوام کی رائے کے بغیر بنائی گئی ہے۔ محکمہ عوامی حقوق کے تحفظ کے بجائے وسائل ہضم کرنے کی ساز ش کر رہا ہے۔
دوسری طرف کٹگری سی ٹینڈ رز میں شامل ہونے والے ممبران کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے ممبران کمیٹی نے کہا ہماری آواز بن کر نمائندگی کرنے کی بجائے وہ خود ٹینڈرز میں شامل ہوکر شیر ہولڈرز بن گئے ہیں، جس پر ہمیں بہت افسوس ہوتا ہے۔
مزید عوام نے کہا کہ دیوسائی پارک کے تحفظ اور ریچھوں کی تعداد بڑھانے میں عوام نے اب تک کروڈوں روپے کا مالی نقصان برداشت کیا ہے، محکمہ اس نقصان کا ازالہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ 1993 میں دیوسائی کو نیشنل پارک کا درجہ دیا گیا . اور اس وقت گورنمنٹ کہا تھا کہ اس پارک کی نگرانی محکمہ وائلڈ لائف کریگا اور پارک میں %80فیصد شیئر عوام کا ہو گا لیکن ابھی تک اہک روپے کا فائدہ مقامی آبادی کو نہیں ملا ہے۔ بفرزون ممبران نے کہا کہ وہ ٹینڈرز کو مسترد کرتے ہوے عدالت کا رخ کریں گے، اور خاندان سمیت دفاعی روڑد کو بھی بلاک کردیں گے،اگر انصاف نہیں کیا گیا۔
اس موقعے پر ڈی ایف او وائلڈ لائف نے کہا کہ میں آپ کی اس آواز کو متعلقہ فورم تک پہنچاو نگا، تب تک کسی قسم کا کوئی احتجاج نہیں کریں۔ یقین دہانی پر عوام نے ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دی ہے۔