سیاست

گلگت بلتستان میں‌کمیشن خوروں کی اُلٹی گنتی شروع ہو چکی ہے، شیڈول فور کے ذریعے جوانوں‌ کو ڈرانے کا سلسلہ بند کریں گے، راجہ جہانزیب

یاسین (معراج علی عباسی )ممبرقانون سازاسمبلی و ممبرکورکمیٹی پاکستان تحریک انصاف راجہ جہانذیب نے یاسین میںآئی ایس ایف کے زیراہتمام یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بھرکی طرح گلگت بلتستان میں بھی کرپٹ اور کمیشن خوروں کی الٹی گنتی شروغ ہوچکی ہے۔تحریک انصاف کا منشورکرپشن اور ناانصافی کا ختمہ اور میرٹ پر علاقے کی تعمیروترقی ہے ۔موجودہ ن لیگ کے صوبائی حکومت نے غذر کے عوام کو محرمیوں کے اندھیروں میں دھکیلا ہے اس کا ازالہ کیا جائے گا۔ گلگت بلتستان میں ن لیگ کے وزیراعلیٰ کو ہرصورت ہٹایا جائے گااور وزیراعلیٰ سے ایک ایک پیسے کا حساب لیاجائیگا۔ بیوروکریسی میں بھی تبدیلی ہوگی ۔ شیڈول فورکے زریعے گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو ڈزانے کی پالیسی بندکیاجائیگا ۔ انہوں نے کہاکہ شیڈول فور ایک ایسا قانون ہے جو ریاست مخالف عناصرکے لیے بنا ہے جبکہ گلگت بلتستان کے عوام پنجاب اوردیگرصوبوں کے عوام سے زیادہ محب الوطن ہے انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کا مستقبل محفوظ کرنے کے لیے تندہی سے کام کرنا ہوگا۔ نوجوان اپنے تمام ترصلاحتوں کو ملک وملت کی خدمات کے لیے استعمال کریں سرکاری اداروں کے اندار اور دیگرشعبوں میں میرٹ کو بحال کیا جائے گاتاکہ اپنے محنت کے بل بوتے پر اگلے آنے والے نوجوانوں کو اگے بڑنے کا پوراپوارموقع ملے۔اب کسی کو رشوت پرنوکری اور کمیشن پرٹھیکہ نہیں ملے گا۔انہوں نےء کہاکہ سی پیک ہماری ضرورت ہے۔ سی پیک کے تحت گلگت چترال روڑ اور ٹی پیک کے تحت غذر تاجکستان روڑ کی تعمیرکے لیے بھرپورجدوجہدکیاجائیگا ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ساڑھے تین لاکھ غیرمقامی افراد گلگت بلتستان کے ڈومیسائل حاصل کرنے کے پانچ مرحلے کی زمین خریدکرگلگت بلتستان کے تمام ترحقوق حاصل کرنے کے لیے تیاربھیٹے ہیں ۔ن لیگ کا نافذکردہ آرڑر2018برقرارررہتا تو تین سے چارلاکھ غیرمقامی گلگت بلتستان کے باشندئے کہلاتے مگر ہم نے اللہ تعالیٰ کی مدد اور عوامی طاقت کے زریعے لیگی آرڑر کو بازور طاقت دریا بردکیا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے حکومت علاقی تعمیروترقی کے لیے نئی پالیسی تیارکرنے جارہی ہے تعمیروترقی کا عمل گراس روٹ لیول سے شروغ کیا جائے گا۔انہوں نے ائی ایس ایف کے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپ پاکستان میں حکومت اپ کا ہے ۔اپ نے ہرسطح پر اپنے عوام کے خدمات کرنا ہے ۔اخلاقیات اور شائستگی کو ہرصورت اپنانا اور برقرار رکھنا ہے ۔اس موقع پر مسلم لیگ ن سے سجادخان اور قبول خان نے اپنے خاندان سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔راجہ جہانزیب اور پی ٹی ائی کے مقامی قیادت نے پارٹی میں نئے شامل ہونے والوں کو تحریک انصاف کا جھنڈا گلے میں پہنائیں اور انہیں مبارکبادپیش کی ۔ یوتھ کنونشن نے سے صدر پی ٹی آئی یاسین ہمایون شاہ ،جنرل سیکرٹری خلیفہ دلاورشاہ ،سینئرپارٹی رہنما ریٹائرڈ صبدار شاہ وزیراورترجمان آئی ایس ایف محمداسلم شاہ اور دیگرنے بھی خطاب کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button