خبریں

کوہستان میں‌یومَ‌شہدا پولیس عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

کوہستان(نامہ نگار) ملک بھر کی طرح ضلع کوہستان میں بھی یوم شہداعقیدت و احترام سے منایا گیا ، پولیس لائن کمیلہ میں سادہ مگر پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ایس پی انوسٹی گیشن کوہستان طاہر خان ، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ز ابرار خان اور پولیس جوانوں سمیت شہید سیدافضل کے لواحقین اور ورثاء نے بھی شرکت کی ۔شہد کانسٹیبل سید افضل 1998میں ہربن کے مقام پر جام شہادت نوش کرگیا تھا۔ تقریب سے قبل پولیس لائن مسجد کمیلہ میں پولیس جوانوں نے اجتماعی ختم القرآن کا اہتمام کیا ،جہاں پولیس جوانوں کی کثیر تعداد شامل تھی ۔بعدازاں سرکٹ ہاوس پولیس لائن کے باہر شہدا کی یاد میں تقریب منعقد ہوئی جہاں شہید سید افضل کے بھائی سید وکیل و دیگر کو پولیس کی جانب سے تحائف بھی پیش کئے گئے ،شہید کے بھائی نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہمارابھائی امن کے راستے میں شہید ہوا ہے ہماری پوری فیملی کو اپنے عظیم سپوت پہ فخر ہے ،ہمارے خاندان کے دیگر افراد بھی اس مشن پہ چلتے ہوئے پولیس میں جانا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر پولیس جوانوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن طاہر خان کا کہنا تھا کہ دنیا میں سب سے مشکل کام جان دینا ہے اور پولیس فورس نے اپنے جانوں کا نذرانہ پیش کرکے اس وردی کو وقار و عزت بخشی ہے ۔ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی ۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ابرار خان نے کہا کہ ہمیں فخر ہے اپنے جوانوں پر جنہوں نے سچے راستے میں عوام ی فلاح اور امن و عامہ کیلئے اپنی جانیں دی ۔ قوم کیلئے امن کا قیام ضروری ہے جس کیلئے یہ جہاد جاری رہے گا۔ کوہستان پولیس کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریگی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button