راما فیسٹیول شاندار طریقے سے منائیں گے، برکت جمیل
استور ( سبخان سہیل) استور راما فیسٹول شاندر طریقے سے منائیں گے، میلہ10 اگست سے سجے گا راما فیسٹول کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، پارلیمانی سیکرٹری ہیلتھ گلگت بلتستان وچیف کواڈنیٹر راما فیسٹول برکت جمیل ۔
انوں نے مزید کیا کہ صوبائی حکومت وزیر اعلی گلگت بلتستان کی خصوصی دلچسپی پر راما فیسٹول اس سال ہم نے اگست میں رکھا ہے پچھلے سال کی نسبت اس سال راما فیسٹول میں شایقین اور سیاحوں کی تعداد تین گناہ زیادہ ہوگی راما فیسٹول گلگت بلتستان لیول کا میگا ایونٹ ہے اس فیسٹول میں گلگت بلتستان کے تمام اضلاع سے پولو ٹیمیں شرکت کریں گی۔ راما فیسٹول میں پولو میچز ، بژا، راسہ کشی، موزیکل شو سمیت دیگر کھیلوں کے مقابلے ہونگے راما فیسٹول کی تمام تر تیاریاں مکمل کی گئی ہیں۔ راما فیسٹول کے لیے ابھی سے پاکستان کے دیگر شہروں سے سیاحوں نے راما استور کا رخ کیا ہوا ہے راما فیسٹول استور سمیت پوری گلگت بلتستان میں سیاحت کے لیے ریڑھ کے ہڈی کی حثیت رکھتا ہے نیشنل سطح پر انٹرنیشنل سطح پر راما فیسٹول انتہائی مقبول ہوچکا ہے اس فیسٹول کو کامیاب بنانے کے لیے عمائدین سیاسی و سماجی رہنماوں اور صحافی برادی سمیت سب کو انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی ضرورت ہے گلگت بلتستان کا سیاحتی مقام راما میں ہونے والے تین روزہ فیسٹول کے فائنل میں مہمان خصوصی وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان ہونگے