خبریں

بہبود آبادی چٹورکھنڈ کا دفتر محکمہ صحت کے حوالے، صارفین پریشان

اشکومن(کریم رانجھا) ؔ محکمہ بہبود آبادی مرکز چٹورکھنڈ کی عمارت کو محکمہ صحت نے خالی کرادیا،عملہ سامان سمیت ایک کمرے پر مشتمل مکان منتقل،مرکز کو دوسرے گاؤں منتقل کرنے کی اطلاعات پر عوام میں بے چینی ،فوری طور پر متبادل عمات کا بندوبست کرنے کا مطالبہ۔ذرائع کے مطابق محکمہ بہبود آبادی مرکز چٹورکھنڈ کو محلے میں شفٹ کئے جانے پر کلائنٹس کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔مذکورہ مرکز گزشتہ اٹھارہ سال سے سول ہسپتال چٹورکھنڈ کی پرانی عمارت میں کامیابی کے ساتھ چل رہا تھا۔اس مرکز نے اپنی کارکردگی کی بنیاد پر 2010میں اس وقت کے وزیر اعظم پاکستان سے اعلیٰ کارکردگی کا ایوارڈ بھی حاصل کیا ۔محکمہ بہبود آبادی مرکزسے چٹورکھنڈ اور مضافات کے ایک درجن کے قریب دیہاتوں کے عوام استفادہ حاصل کررہے تھے۔اب محکمہ صحت نے اس عمارت کو خالی کرواکر ایم سی ایچ سنٹر قائم کردیا ہے اور محکمہ بہبود آبادی مرکز کا عملہ سامان سمیت محلے کے ایک کمرے میں شفٹ ہوگیا ہے جس سے کلائنٹس کو شدید دشواریوں کا سامنا ہے۔ذرائع کے مطابق اس مرکز کسی دوسرے گاؤں شفٹ کئے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔عوام علاقہ نے محکمے کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے کے عوام کے وسیع تر مفاد میں مرکز کو چٹورکھنڈ ہی میں مناسب عمارت میں شفٹ کرکے عوام کو سہولت فراہم کی جائے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button