چترال: ایف ایس سی میں کم نمبر آنے پر ایک اور طالبعلم نے خود کشی کرلی۔ دو دن میں کم نمبر آنے یا فیل ہوجانے کی صورت میں طالب علموں کی خود کشی کا یہ چوتھا واقعہ ہے۔
کھوت تور کہو کا رہائشی فرید ولد اکبر، جو آج کل چترال ٹاون کے علاقے زرگراندہ میں موجود تھا، ایف ایس سی پارٹ ون میں کم نمبرآنے پر دلبرداشتہ تھا۔
پولیس کے مطابق امتحانی نتائج سے دلبرداشتہ طالبعلم فرید نے پستول سے گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
ایف ایس سی کے انتائج کا اعلان پیر کے دن کیا گیا تھا جس کے بعد سے خودکشی کے واقعات تواتر کے ساتھ سامنے آئے ہیں۔