خبریں

داریل تانگیر کے مقامی عمائدین مشتبہ دہشتگردوں کی تلاش میں‌ پہاڑوں‌پر چڑھ گئے

چلاس (نمائندہ خصوصی)ضلع دیامر کی وادی داریل اور تانگیر کے عمائدہ اور چنیدہ شخصیات پر مشتمل جرگہ مشتبہ دہشتگردوں کی تلاش میں پہاڑوں پر چڑھ گئے۔ عوامی غیض و غضب سے بچنے کے لئے  مشتبہ ٹھکانوں سے دہشتگردوں کے فرار ہونے کی اطلاعات۔

مقامی صحافی محمد قاسم کے مطابق مشتبہ دہشتگرد پہاڑوں پر موجود تھے، لیکن عوامی جرگے کی پیش قدمی کے بعد وہ فرار ہوگئے ہیں۔

یاد رہے کہ حکومت اور ضلعی انتظامیہ نے مقامی جرگے کو مطلوبہ افراد کی ایک فہرست دی ہے، اور ان کی گرفتاری میں مدد کا مطالبہ کیا ہے۔

داریل اور تانگیر کے مقامات پہ مختلف عوامی جلسوں سے خطاب کے دوراں سیاسی سماجی اور مذہبی رہنماوں نے سکولوں پہ ہونے والے جارحانہ اقدامات کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے، اور سیکیورٹی فورسز کی ہر ممکن مدد کا اعلان کیا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button