جرائم

سٹی تھانہ نے گھر پر چھاپہ مار کر 13 لیٹر دیسی شراب برآمد کرلیا، ملزم کی تلاش جاری

ہنزہ (کرائم رپورٹ) سٹی تھانہ پولیس کا کامیاب چھاپہ ۔ ساڑھے 13لیٹر شراب برآمد۔ مخبر کی اطلاع پر احمد آباد میں ایک گھر پر چھاپہ مارکر تیار شدہ ساڑھے 13لیٹر دیسی شراب برآمد جبکہ خام مال و دیگر لوازمات پولیس نے اپنے تحویل میں لے لیا ۔ ذرائع کے مطابق SHOسٹی تھانہ علی آباد کی سربراہی میں علی آباد سٹی تھانے کی ٹیم نے احمد آباد میں بشیر ولد علی احمد کے گھر پر چھاپہ مارکر ساڑھے 13لیٹر شراب اور ایک بڑا ڈرم میں خام مال سمیت دیگر لوازمات برآمد کرکے اپنے قبضے میں لے لیا ۔جبکہ شراب بنانے والا ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ پولیس نے شراب اور دیگر لوازمات اپنے تحویل میں لیکر ایف آئی آر درج کیا ہے ایف آئی آر نمبر 31/18بہ جرم 3/4مقدمہ قائم کرکے مُلزم کی تلاش جاری ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button