ہنزہ میںجشن آزادی کی رنگا رنگ تقریبات، عطا آباد جھیل ششکٹ میں کشتیوںکی ریلی منعقد
ہنزہ ( اجلال حسین ) میرا ایمان پاکستان ، میری پہچان پاکستان
ملک کے دیگر حصوں کی طرح ضلع ہنزہ میں 71واں جشن آزادی پاکستان انتہائی جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا۔ سرکاری سطح پر مزکزی ہنزہ میں واقع گورنمنٹ ڈگری کالج علی آباد میں پر وقار تقریب منعقد ہوئی، جبکہ کشتی یونین ششکٹ کی جانب سے عطاآباد جھیل میں کشتیوں کی ایک شاندار ریلی کا انعقاد بھی ہوا۔
اس موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی کیپٹن (ر) اصغر علی نے اپنے خطا ب میں کہا کہ سامراجی طاقتوں سے ہمارے عظیم رہنماوں کی کوششوں سے آزادی ملی ہے ہمیں اپنے رہنماوں کی قربانیوں اور کوششوں سے آزادی ملی ہے، لیکن ہمیں افسوس ہے کہ جس سوچ کے لئے مملکت پاکستان کی بنیاد بانی پاکستان محمد علی جناح اور شاعر مشرق علامہ اقبال نے رکھی تھی، اس سوچ پر ہم ابھی تک نہیں اتر پائے ہیں۔ ہمیں اور ہماری آنے والی نسلوں کو اس ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر نا ہو گا تاکہ ہم اس ملک کی تعمیر اور ان بنیادوں پر استوار کرینگے جس کا خواب قائد اعظم اور علامہ اقبال نے دیکھا تھا۔ ہمیں کستان کو اندرونی و بیررونی ساز شوں سے بچانا ہمارے فرض ہے۔
اس موقع پر ڈی سی ہنزہ نے مزید کہا کہ آزادی ایک نعمت ہے اس کا شکر ادا کرتے ہوئے اپنے ملک کے استحکام اور امن کے لئے ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ آزادی کی اہمیت اُن لوگوں سے پوچھوجو آج بھی اپنی آزادی کے لئے ترس رہے ہیں، بالخصوص ہمارے مسلمان بھائی جو کشمیر میں نہتے جنگ لڑ رہے ہیں اور آزادی کے لئے ہرممکن کوششیں کر رہے ہیں۔
اس موقع پر ہنزہ پولیس کے چاقو چوبند دستے نے سبز ہلالی پر چم کو سلامی دی ۔
جشن ازادی پاکستان کے موقع پر ضلع بھر کے سرکاری و غیر سرکاری سکولوں کے طلباء نے نعت خوانی، تقریر اور ملی نغمے بھی پیش کئے ۔ جشن آزادی پاکستان کی تقریبات میں ضلع ہنزہ کے لائین ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان ، طلباء ، اساتذہ اور عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ جبکہ دوسری جانب ہنزہ کے مختلف مقامات کریم آباد التت، گنش ،گلمت، مایون ،حسین آباد ناصر آباد شناکی ، سوست اور دیگر علاقوں میں جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے تقریبات منعقد ہو ئے جہاں پر طلباء نے مارچ پاس کرتے ہوئے سبز ہلالی پرچم کو سلامی دی۔
تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی ڈی سی ہنزہ کپٹن (ر) سید علی اصغر ،ر ایس پی ہنزہ محمد عمران ، اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ کپٹن (ر) اعجاز قاسم اور دیگر نے تقریب میں شریک طلباء اور پولیس کے چاق و چوبند دستے میں انعامات تقسیم کئے۔