جرائم

ڈکیتی کی کوشش کے دوران زخمی ہونے والا دنیور جماعت خانے کا عمررسیدہ خدمتگار چل بسا

گلگت( پ ر)چند روز قبل دنیور محمد آباد جماعت خانہ نمبر9پر ڈکیتی کی وردات کے دوران مزاحمت کرنے پر سریوں کے وار سے شدید زخمی ہونے والا جماعت خانہ کا خدمت گار شیر علی زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جاملے ۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز شیر علی کی نماز جنازہ دنیور محمد آباد میں ادا کی گئی۔ نماز جنازے میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ نماز جنازہ معروف مذہبی سکالر الوعظ فدا علی ایثار نے پڑھائی۔ شیر علی تین ہفتے تک ایبٹ آباد میں زیر علاج رہے اور زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے 13 اگست کو خالق حقیقی سے جا ملے۔ مرحوم کے پسماندگان میں 5 بیٹے اور 3بیٹیاں ہیں۔
یاد رہے کہ جماعت خانہ نمبر9دنیور میں ڈکیتی کی نیت سے آنے والے چوروں کو روکنے کی کوشش کرنے پر چوروں نے شیر علی مرحوم پر سریوں سے وار کرکے شدید زخمی کردیا تھااور تاحال پولیس کی جانب سے چوروں کی گرفتاری کے حوالے سے کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا ہے ۔ مرحوم کے اہل خانہ اور اہل علاقہ نے گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن، فورس کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل ثاقب محمود ملک، چیف سیکریٹری گلگت بلتستان بابر حیات تارڈ اور آئی جی پولیس گلگت بلتستان ثناء اللہ عباسی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کیلئے اقدامات کریں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button