خبریں

آئی جی پولیس نے غذر کے بالائی علاقوں کا دورہ کیا

غذر(فیروز خان)انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان ثناء اللہ عباسی نے اے آئی جی اسپیشل برانچ گلگت بلتستان حنیف اللہ خان اور ایس ایس پی غذر سلطان فیصل کے ہمراہ غذر کے بالائی علاقوں کا دورہ کیا اس دوران آئی جی پی گلگت بلتستان مختلف تھانوں میں گئے اوردور آفتادہ تھانوں میں تعینات پولیس اہلکاروں سے ان کے مسائل دریافت کئے اور نامساعد حالات میں مستعدی سے ڈیوٹی انجام دینے پر پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دورے کا مقصد پولیس جوانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے اس موقع پر انہوں نے جوانوں کو یقین دلایا کہ وہ جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں بعد ازاں آئی جی پی گلگت بلتستان نے شندور ٹاپ کا بھی دورہ کیا اور راستے میں نالہ جات کے حوالے سے ایس ایس پی غذر سلطان فیصل سے معلومات بھی حاصل کرتے رہے اس دوران برست چیک پوسٹ پر تعینات پولیس افیسران اور جوانوں سے ملاقات کے دوران آئی جی پی نے موسمی تبدیلی آڑے آنے کے باوجود پولیس جوانوں کی چوکس ڈیوٹی پر ان کو شاباش دی اور کہا کہ آپ عوام کے جان و مال کے محافظ ہو اور عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنا ہم سب کا فرض ہے اور اپنے فرض کو ایمانداری سے نبھانا ہماری اولین ترجیح ہونا چاہئے اس موقع پر آئی جی پی نے پولیس جوانوں کو ہدایت کی کہ وہ ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑیں کیونکہ دیگر علاقوں سے آنے والے سیاح پورے گلگت بلتستان کے مہمان ہوتے ہیں اور بحیثیت میزبان ان کا خیال رکھنا ہمارا فرض ہے دورے کے اختتام پر آئی جی پی گلگت بلتستان نے رات گئے گاہکوچ پہنچ کر علمائے کرام کے نمائندہ وفد سے بھی ملاقات کی اور یقین دلایا کہ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ میں کسی طرح کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button