عوامی مسائل

آئندہ الیکشن سے قبل کارکردگی دکھانے والے کو ووٹ‌ دیں‌گے، شگر کے مختلف دیہات کا اعلان

شگر(عابدشگری)اہلیان بین ،ڈیمل،تھورگو اور ڈوغروباشہ نے آئندہ الیکشن سے قبل کارکردگی دکھانے والے اور علاقے کیلئے موثر کام کرنے والے سیاسی جماعت اور نمائندے کو ووٹ دینے کا اعلان کردیا۔ انہوں اپنے مطالبات میں تھورگو تا زل روڈکو 22فٹ کرنے اوریونین کونسل باشہ میں ایک ہائی سکول کے قیام عمل میں لانے والے نمائندے کا ساتھ دینے اورمتفقہ طور ووٹ د ینے کاا علان کردیا۔یونین کونسل باشہ شگر کی ایکشن کمیٹی کے سربراہ احمد چو نے کہا ہے کہ یونین کونسل باشہ کیساتھ ماضی میں سیاسی نمائندوں نے سخت کھلواڑ کیا۔مقامی لوگوں کو آپس میں دست و گریبان کرکے نمائندوں نے اپنا مقصد حاصل کیا۔ہمیشہ الیکشن میں باشہ کے ووٹ نے جیتنے میں اہم کرار ادا کیا جبکہ ہمیں الیکشن کے بعد انہیں نمائندوں نے بے رخی کی انتہاء کرتے ہوئے ہمیں کسی قسم کی سہولیات نہیں دی اسی وجہ سے یونین کونسل باشہ ہر طرح سے پسماندہ ہے۔ پورے یونین کو ایک ہائی سکول کا نہ ہونا عوامی نمائندوں کا علاقے کیساتھ عدم دلچسپی کا منہ بولتا ثبوت ہے جبکہ سڑکوں کی حالت اور پلوں کی حالت بھی درست نہیں ۔گذشتہ کئی سالوں سے باشہ میں کسی قسم کی قابل ذکر سکیمیں نہ بن سکا۔لہذا آئنہ آنے والے الیکشن میں باشہ کی عوام اپنا حق رائے دہی سوچ سمجھ کر کرینگے۔اور کسی کی دھوکے میں نہیں آئیں گے۔ہمیں جو نمائندہ انسان مجھ کر ہمارا حق دینگے انہی کو ہمار اووٹ ملے گا۔لہذاووٹ کیلئے ہمارے پاس آنے سے قبل ہمارے مطالبات پوقراکرکے آئے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button