خبریں

شگر کے علاقے داسو میں‌اٹامک انرجی کمیشن کی ٹیم کام کر رہی ہے، مائننگ سے کوئی واسطہ نہیں، ایس پی ضیا اللہ

سکردو( رجب علی قمر ) ایس پی شگر ضیااللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ داسو میں کام کرنے والی ٹیم پاکستان آرمی اٹامک انرجی ٹیم ہے ان کا معدنیات اور مائننگ سے کوئی واسطہ نہیں ہے آرمی اٹامک انرجی ٹیم کاپر ،یورنیم اور دیگر اٹامک انرجی میں استعمال ہونے والے معدنی ذخائر کا سروے کررہے ہیں عوام کو اصل حقائق سے آگاہ کرکے تحفظات دور کئے جائیں گے اُنہوں نے کہا کہ کل داسو یونین میں ہونے والی عوامی احتجاج سے ضلعی انتظامیہ اور پولیس مکمل طور پر آگاہ تھے تاہم زیادہ مصروفیات کی وجہ سے عوام تک نہ جاسکے جلد عوام کے درمیان جائیں گے اور ان کے تحفظات اور موقف سنیں گے اور جائز مطالبات دور کئے جائیں گے ایس پی شگر نے کہا کہ داسو یونین میں پنجاب اور کسی حکومتی شخصیات کی جانب سے مائننگ کرنے کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے یہ ٹیم پاکستان آرمی کی اٹامک انرجی ٹیم ہے جو کہ صرف کاپر ،یورنیم اور دیگر اٹامک انرجی سے منسلک معدنی ذخائر کا سروے کررہے ہیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button