خبریں

آئی جی پی گلگت بلتستان کا ہنزہ کا دورہ ،سیاسی و سماجی اداروں کے وفود سے ملاقات

ہنزہ( رحیم امان،اسلم شاہ) آئی جی گلگت بلتستان جناب ثنااللہ عباس کا دورہ کیا جس میں انہوں نے سیاسی و سماجی اداروں کے عہداران سے ہنزہ کو درپیش مسائل کے بارے تفصیلی بات چیت کی۔انہوں نے کہا کہ ہنزہ ایک پرُ امن علاقہ ہے یہاں کے لوگ امن پسند ہیں۔ہنزہ خواندگی کی وجہ سے دنیا میں مشہور ہے ۔یہاں کے لوگوں پر یہ فرض عائد ہوتا ہے کہ وہ گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع کے تعلیم اور تعمیروترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ جی بی پویس ہمیشہ ہنزہ کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ہنزہ ہر حوالے سے اپنی مثال آپ ہے جسکی حفاظت کرنے اور طلباء و طالبات زندگی کے ہر شعبے میں آگ لے جانے میں جی بی پولیس ان کی بھر پور مدد کریگی۔

ٓٓآئی جی پی گلگت بلتستان کے اس دورے کے موقع پر ہنزہ کے سماجی اور سیاسی اداروں کے عہدادارن نے مختلف وفود کی شکل میں ملاقات میں گلگت بلتستان پولیس میں اور کے ایس ایف میں ہنزہ کو موثر نمائندگی دینے پر زور دیا ۔

اس موقعے پر ہنزہ پریس کلب کے ممبران اور عہداداران نے آئی جی گلگت بلتستان ثنا اللہ عباس سے صدر اجلال حسین کی قیادت میں ملاقات کی ، اس موقع پر آئی جی گلگت بلتستان کو ہنزہ کے آمد پر خوش آمدید کہا اور ہنزہ کو درپیش اہم مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پر آئی جی گلگت بلتستان نے ہنزہ پریس کلب کی ممبران کی نشاندہی پر ہنزہ میں سیاحت کے سیزن میں درپیش ٹریفک کے مسائل کے حل کے لیے نفری بڑھانے کی یقین دلائی ۔

آئی جی گلگت بلتستان نے آغاخان ہائیرا سیکنڈری سکول کریم آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کیا اور طلباء کے سوالوں کے جوابات دئیے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ملک اور علاقے میں امن وامان کی صورتحال ہو رہی جس کا واضح بہتر اور طلبہ ہی معاشرے کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button