ملازم نہیں مالک بنو , نوکری نہیں کاروبار تلاش کرو
تحریر, علی آصف بلتی
اللّہ تعالی قرآن مجید کے سورہ ‘نجم’ آیت نمبر39 میں ارشاد فرماتا ہے کہ ترجمہ: اور بیشک انسان کیلئے کچھ بھی نہیں مگر جس کی وہ کوشش کرے. یعنی انسان جتنی کوشش کرتا ہے اللّہ تعالی اتنی عطا کرتا ہے. ایک حدیث میں حضور پاک فرماتے ہیں کہ تجارت میں بہت برکت ہے اور سنت نبوی بھی ہے. ایک مشہور الیکڑونک آلات بنانے والی کمپنی کے مالک کا انٹرویو دیکھنے کا موقع ملا وہ کہہ رہے تھے کہ وہ ایک یونیورسٹی کے ایک شعبہ کا سربراہ تھا. ایک دن اس نے سوچا کہ اگر میں اس نوکری سے استعفی دے کر کاروبار کرونگا. انہوں نے اپنے گھر والوں سے مشورہ کیا اور نوکری چھوڑ دی اور اپنے کاروبار کیلئے جدوجہد شروع کی شروع میں اس سے بہت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا یہاں تک کہ کھانے کے لالے پڑ گئے لیکن آہستہ آہستہ حالات بدلنے لگے کاروبار میں اس کی دن رات کی محنت رنگ لے آئی اور آج وہ ریلئنس الیکڑک کمپنی کا مالک ہے اور ہزاروں کی تعداد میں اس کے ملازم ہے اس کی ایک فیصلے کی وجہ سے آج ہزاروں گھر کے چولہے جلتے ہیں ان کا مذید کہنا تھا کہ اس وقت ان کے پاس فوگسی گاڑی تھی اور 5 مرلے کا گھر لیکن آج اس کے پاس ہزاروں ایکڑ زمینیں اور ہر قسم کی جدید گاڑیاں اگر میں نوکری کو جاری رکھتا تو میرے پاس عام سی گاڑی اور شائد ایک کنال کا گھر ہوتا اور ریٹائیڑمنٹ کے بعد جانے کیلئے آفس بھی نہیں ہوتا آج 75 سال کی عمر میں بھی میں اپنے آفس جاتا ہوں اور کوئی مجھے نکالنے والا نہیں کیونکہ میں وہاں کا مالک ہوں ملازم نہیں نوکری میں آپ دوسروں کیلئے کام کررہے ہوتے ہیں جتنی بھی محنت کریں وقت دیں لاکھوں , کڑوروں کی تجارت کرے آخر میں آپ کو صرف آپکا تنخواہ ہی ملے گی. ایک اور بات نوکری میں آپ کو سال میں ایک دفعہ بونس انکریمنٹ ملتا ہے وہ بھی آپکے کارکردگی کی بنیاد پر لیکن کاروبار میں آپکو روزانہ بونسسز اور انکریمینٹس ملتے ہیں. دنیا میں کامیاب ترین اور امیرترین لوگ تاجر ہیں نہ کہ ملازمت پیشہ آپ تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین کی مثال لیں وہ بنک کے جاب چھوڑ کر اپنا ذاتی کاروبار شروع کیا اور آج کہاں سے کہاں ہے. لیکن کاروبار کرنے کے بھی چند اصول ہیں اگر آپ ان اصولوں پر پورے اترتے ہیں تو آپ کامیاب ترین تاجر بن سکتے ہیں. کاروبار میں آپ کو سمجھنا ہوگا کہ آپکا گاہک کیا چاہتا ہے؟ ایک کام کو بہت سارے طریقے سے کرنا آتا ہو. کبھی ہمت نہیں ہارنا کیونکہ کامیاب انسان وہی بنتا ہے جو کبھی ہمت نہ ہارتا ہو امریکہ کے سابق صدر Abraham Linkin جو کہ اپنے دور کے بہترین اور کامیاب ترین صدر رہے جس نے ناکامیابی کا ڈٹ کے مقابلہ کیا 45 سال تک وہ بندہ جو معمولی کونسلر نہیں بن سکا ہر چیز میں ناکام رہے سیاست , کاروبار حتیٰ کہ محبت میں بھی ناکام رہے لیکن 52 سال کی عمر میں وہ امریکہ کا صدر بنا وہ بھی سب سے بہترین. دوسری بات اپنے آپ میں جرأت مندانہ فیصلے اور حوصلے ہو Hitler کا نام تو سب نے سنا ہوگا جب عالمی جنگ کے دوران ایک سپاہی خوف سے بھاگتا ہوا اس کے پاس آیا اور کہا کہ ہمیں دشمنوں نے چاروں طرف سے گھیر لیا ہے تو وہ مسکرا کے کہا یہ بہت اچھا ہے اب ہم چاروں طرف سے حملہ کرسکتے ہے. آپ اس وقت کامیاب کاروباری بن سکتا ہے جب آپ پیچیدہ سے پیچیدہ کاموں کو آسان بنا دیں. اور دوسروں کے ذہنوں کے بارے میں سوچنا, سامنے والے کے جذبات کو آپ محسوس کر سکو, خود غرض بلکل بھی نہ ہو جلدی دنیا کے امیرترین آدمی بننے کی خواہش نہ رکھتا ہو. کاروبار کرنا جتنا آسان ہے اتنا مشکل بھی شروع شروع میں آپ کو بہت سارے کام خود کرنا پڑتا ہے. کاروبار کے بارے میں ایک بہترین میگزین ہے اس سے لازمی مطالعہ کرے ‘Rework’ اس میگزین کے بارے میں کہا گیا ہے کہ کسی یونیورسٹی میں بزنس میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کرنے سے بہتر ہے اس میگزین کا مطالعہ کرو. کاروبار میں آپ مالک اور آپکے ملازم ہوتے ہیں جبکہ نوکری میں آپ ملازم آپ وہی کرتے ہیں جسکا آپ کو کہا گیا ہو لیکن بزنس میں وہ کرنا ہے جس سے آج تک دنیا میں کسی نے نہ کیا ہو. کاروبار کرکے آپ بڑے بڑے فلاحی ادارے بنا سکتے ہیں غریبوں کے کام آسکتے ہیں لیکن ملازمت میں آپ کبھی کبھی فلاحی اداروں کی طرف دیکھ رہے ہوتے ہیں. لہذا نوکری لینے والا نہیں بلکہ دینے والا بنو.