شعر و ادب

قراقرم یونیورسٹی اور حلقہ ارباب ذوق گلگت کا ادب و زبان کے فروغ کیلئے مشترکہ جدوجہد کرنے کا فیصلہ

گلگت ( پ ر) حلقہ ارباب ذوق گلگت کے سینئر شعراء پر مشتمل وفد نے وائس چانسلر قراقرم انٹر نیشنل یونیوسٹی پروفیسر ڈاکٹر عطااللہ شاہ سے ملاقات کی۔ شعراء کرام نے وائس چانسلر کے ساتھ ادب کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔ وفد میں جمشید خان دکھی، عبدالخاق تاج، غلام عباس نسیم و دیگر شعراء کرام اورفیکلٹی ممبران موجود تھے۔ وائس چانسلر نے شعراء کرام کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئیکہاکہ معاشرے کی ترقی اور نوجوانوں میں شعور بیدار کرنے میں شعراء کا کلیدی کردار ہوتا ہے۔ شعراء زبان کے محافظ ہوتے ہیں۔ اس وقت مقامی زبانوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ ان کے تحفظ کے لئے ہر ممکن طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔آج ہمارے تعلیم اداروں میں انگریزی تعلیم دی جاتی ہے ۔لیکن ادب اور مقامی زبانوں کو نظر انداز کیا جاتا ہے۔تعلیم اداروں میں تعلیم کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں اہم ہو چکی ہے۔یونیورسٹی میں ادب، علاقائی زبانوں کی ترقی اور اسکے تحفظ کیلئے کام ہورہے ہیں۔جس سے علم وادب کو فائد پہنچے گا۔یونیورسٹی میں شعبہ اردو کے قیام کیلئے غور ہورہا ہے ۔ ۔وائس چانسلر نے ادب کے حوالے سے گلگت بلتستان کے شعراء کرام کی کوششوں کو سہراتے ہوئے مزید کام کرنیکی ضرورت پر زور دیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button