خبریں

شبیر مایار اور آصف ناجی ضمانت پر رہا، 50 سے زائد وکلا ان کی طرف سے پیش ہوے

گلگت(خصوصی رپورٹر)گلگت بلتستان عوامی ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنماء و ترقی پسند رہنماء شبیر مایار اور آصف ناجی گلگت اے ٹی اے کورٹ سے ضمانت پر رہا ہوگئے ۔یہ دونوں رہنماؤں کوجمعہ کے روز بلتستان میں شیڈول فور کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس نے گرفتار کرلیا تھا جن کو ہفتہ کے روز شورٹی بانڈز عدالت میں جمع کروانے پر ان دونوں رہنماوں کو رہاکردیا گیا۔اس حوالے سے کورٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کو بلا وجہ اور چیف سیکریٹری کی جی بی کے عوام کی تضحیک کرنے کے خلاف ان کے دورے کے موقع پر احتجاج کیا تھاجس پر ان کو بے جا تنگ کرنا اورڈارانا دھمکانا معمول کا حصہ بن چکا ہے ۔
ان کی ATAگلگت میں پیش کرنے کے موقع پر 50سے زائد وکلاء جس میں سپریم اپیلٹ کورٹ بار کے سابقہ صدر احسان ایڈووکیٹ ،ہائی کورٹ بار گلگت بلتستان کے صدر راجہ شکیل ایڈووکیٹ ،اشفاق ایڈووکیٹ ،نفیس ایڈووکیٹ ،شہباز حراموشی و دیگر وکلاء نے یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کیلئے عدالت میں پیش ہوگئے ۔واضح رہے شبیر مایار اور ایڈووکیٹ آصف ناجی سمیت بلتستان کے سینکڑوں سیاسی کارکنوں کو شیڈول فور میں شامل کیا گیا ہے ۔اس موقع پر سینئر گلگت بلتستان کے سینئر قانون دان احسان علی ایڈووکیٹ نے کہا کہ شیڈول فور لگانے کا اختیار گلگت بلتستان یا پاکستان کے کسی بھی صوبائی حکومت کے پاس نہیں اس قانون کو لگانے کا اختیار وفاقی حکومت کے پاس ہے اور آج تک جتنے بھی گلگت بلتستان کے لوگوں پر شیڈول فور لگایا ہوا ہے و پاکستان کے آئینی و بین الاقوامی قوانین کی سخت خلاف ورزی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ شبیر مایار اور آصف ناجی کو شیڈول فور میں ڈالنے کے خلاف ہائی کورٹ میں چلنج کرینگے ۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button